کووڈ-19 ، بلوچستان حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

بلوچستان کی صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے

نحکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا جب کہ سرکاری و نجی دفاتر، ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز سمیت تمام مقامات پر ماسک لازمی ہوگا ،  ماسک استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام تفریحی مقامات شام 6 بجے کے بعد بند کر دیے جائیں گے، شاپنگ مالز، مارکیٹ، شادی ہال اور ریسٹورنٹس بھی رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close