سوشل میڈیا کے نئے رولز کا اطلاق کر دیا گیا

نیوز ڈیسک

پاکستان میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی جانب سے  بنائے گئے نئے سوشل میڈیا رولز ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے

وزارت ائی ٹی کی جانب سے  نئے سوشل میڈیا رولز کا نوٹی فیکیشن چند روز قبل جاری کیا گیا تھا،  تاہم نوٹی فیکیشن جاری  کیے جانے کے باوجود وزارت نے سوشل میڈیا رولز پبلک نہیں کیے تھے

نئے سوشل میڈیا رولز  میں  آن لائن ہارم ٹو پرسن رولز کو ریمول اینڈ بلاکنگ ان لا فل آن لائن کونٹینٹ کا نیا نام دیا گیا ہے

نئے رولز کے مطابق اسلام، دفاع پاکستان، پبلک آرڈر کے بارے میں غلط معلومات،اور فحش مواد پر پابندی عائد ہوگی۔ جب کہ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کے وقار، سلامتی و دفاع کے خلاف مواد ختم کرنے کی پابند ہوں گی

فیسبک، یوٹیوب، ٹک ٹاک، ٹوئیٹر اور گوگل پلس سمیت تمام کمپنیاں رولز کی پابند ہوں گی۔ پانچ لاکھ سے زائد صارفین کی حامل سوشل میڈیا کمپنیوں کی پی ٹی اے میں رجسٹریشن لازم قرار دی گئی ہے

رولز نافذ ہونے کے بعد سوشل میڈیا کمپنیاں نو ماہ میں پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرنے کی پابندہوں گی۔ سوشل میڈیا کمپنیاں رولز لاگو ہونے کے تین ماہ کے اندر کوآرڈینشن کی خاطر فوکل پرسن مقرر کریں گی، جب کہ انہیں 18 ماہ میں ڈیٹا بیس سرور قائم کرنا ہونگے

رولز میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی پر مبنی اور نفرت انگیز مواد پر پابندی ہوگی، جب کہ فحش اور تشدد کی لائیو اسٹریمنگ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔اس کے علاوہ مذہب مخالف ، توہین رسالت، حکومتی احکامات مخالف مواد پر بھی پابندی ہوگی

سوشل میڈیا کمپنیاں یا سروس پروائیڈرز کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گے۔ گائیڈ لائنز میں یوزرز کو مواد کی اپ لوڈنگ سے متعلق آگاہی دی جائے گی

کسی دوسرے شخص سے متعلق منفی رجحان کا سبب بننے والا کوئی مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔ دوسروں کی نجی زندگیوں کو متاثر کرنے والے مواد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے

مذہب اور پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات مخالف مواد پر پابندی ہو گی۔بچوں کو متاثر کرنے والے ہر قسم کے مواد پر  بھی پابندی ہو گی۔

کسی شخص کی شخصیت کی نقل بنانے والے ، دفاعی اداروں اور دفاع پاکستان مخالف مواد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ فرقہ وارانہ تشدد اور نفرت انگیزی پر مبنی مواد پر بھی پابندی عائد ہوگی

سوشل میڈیا کمپنیاں فورمز پر گریوینس آفیسر مقرر کرکے رابطہ معلومات دیں گی۔ سوشل میڈیا فورمز اور سروس پروائیڈرز کو لائیو اسٹریمنگ اور آن لائن میکنزم تشکیل دینے کا پابند کر دیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close