پاکستان نے پھیپھڑوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیار کر لیا

نیوز ڈیسک

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کورونا کی جدید تشخیصی میڈیکل ڈیوائس کووڈ کی منظوری دے دی ہے،  سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے میڈیکل ڈیوائس رجسٹریشن کی تصدیق کی ہے

سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے بتایا ہے کہ ڈریپ ایکٹ 2012ع کے تحت ڈیوائس کو رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے، یہ ڈیوائس مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کی گئی ہے، جو پھیپھڑوں میں کورونا کے انفیکشن کی تشخیص کرے گی، جس کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں کورونا انفیکشن کی مقدار اور نوعیت معلوم ہو سکے گی

ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ‏میڈیکل ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دیتی ہے، جس سے کورونا کے علاج میں نمایاں مدد ملے گی، یہ میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک کے پاس ہے، یہ نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس پاکستان کی تیار کردہ ہے جو جلد نہ صرف ملک بھر میں دستیاب ہوگی، بلکہ ‏پاکستان جلد ہی کووڈ ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر ممالک کو بھی فراہم کرنے کے قابل بن جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close