ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﻧﮯ 6 ﮐﮭﻼﮌﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﻟﮉﻭ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮ ﻟﯽ

نیوز ڈیسک

لڈو کا کھیل فارغ اوقات میں عام لوگوں کا ہمیشہ سے ایک پسندیدہ کھیل رہا ہے. کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن میں گھروں تک ہو جانے والے افراد کے لیے  یہ کھیل وقت گزاری کا ایک بڑا ذریعہ بھی بنا رہا.

عام طور پر اس کھیل کو ایک ہی وقت میں چار افراد مل کر کھیل سکتے ہیں، لیکن حال ہی میں ایک ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ نے 6 ﮐﮭﻼﮌﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮭﯿﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻟﮉﻭ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮ ﻟﯽ ﮨﮯ۔

6 افراد کے کھیلنے کے لیے لڈو بنانے والے عبدالرزاق ﺳﻌﻮﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ﺷﮩﺮ ﻃﺎﺋﻒ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ کی غرض سے ﻣﻘﯿﻢ ہیں، جہاں وہ فارغ اوقات میں اپنے دوستوں کے ساتھ لڈو کھیلتے ہیں

ﻋﺒﺪﺍﻟﺮﺯﺍﻕ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ 6 ﮐﮭﻼﮌﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﮐﮭﯿﻠﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻟﮉﻭ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺍٓﺋﯿﮉﯾﺎ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺍٓﯾﺎ ﺟﺐ ﮨﻢ 4 ﻟﻮﮒ ﮐﮭﯿﻠﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﮮ 2 ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﺗﮭﺎ

ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ کہا ﮐﮧ ﮨﻢ ﺳﺐ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﻞ ﮐﺮ ﯾﮧ ﻟﮉﻭ ﮐﺎ ﮈﯾﺰﺍﺋﻦ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﻨﺎ ﻓﻠﯿﮑﺲ ﻭﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﻟﮉﻭ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﺍ ﻟﯽ.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close