میسی کے لئے بری خبر اور رونالڈو کا سکھ کا سانس!

ویب ڈیسک

1956 کے بعد یہ پہلا موقع یے کہ فرانس فٹ بال میگزین کے منتظمین نے انکشاف کیا ہے کہ فٹبال کے کھیل پر کورونا وائرس وبا کے اثرات کی وجہ سے اس سال فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز بلون ڈی آر نہیں دیا جائے گا۔

ایڈیٹر، پاسکل فیری نے کہا کہ "2020 میں کوئی ایڈیشن نہیں ہوگا ، کیوں کہ غور و فکر کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہم تمام شرائط کو پورا نہیں کر سکتے.

ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ 2020 ایک عام سال کی طرح نہیں ہے اور اس سال فٹبال کے لئے بھی معمول کے حالات نہیں رہے، اس لئے ایک بڑے اعزاز کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے سے بہتر ہے کہ اس سال یہ ایوارڈ نہ دیا جائے.

انہوں نے کہا کہ اس سال کھلاڑیوں کو اس اعزاز کے لئے قائم معیار پر پرکھنے کے لیے ہمارے پاس اعداد و شمار کی سطح پر کچھ نہیں ہے اور نہ ہی یہ ممکن ہے کہ ایوارڈ کے خواہشمند تمام شیروں کو کو ایک ہی جنگل میں رکھا جاسکے.

یاد ریے اس وقت یہ ایوارڈ بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی کے پاس ہے، انہوں نے 2019 میں ریکارڈ چھٹی بار یہ اعزاز جیتا تھا۔

اگرچہ میسی اور رونالڈو دونوں اپنے معیاروں کے مطابق اچھا سیزن  گذار رہے ہیں ، لیکن یہ خبر بایرن میونخ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیوینڈوسکی کے لئے ایک بڑا دھچکہ ہے ، جو رواں سیزن میں بنڈس لیگا میں اپنے 31  میچوں میں  34 گول اسکور کرنے کے ساتھ   اس بار بلون ڈی آر کے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے تھے.

یہی وجہ ہے کہ اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے اسٹرائیکر رابرٹ لیوینڈوسکی کے منیجر ، ہنس فلک کا کہنا تھا کہ اگر آپ ان کی کامیابی کو دیکھیں تو آپ کو اس پر غور کرنا ہوگا۔ لیوینڈوسکی تمام معیارات پر پورا اترتا ہے۔ تو پھر یہ ایوارڈ آخر اس کا کیوں نہیں ہونا چاہیے.

اس خبر پر دوسرے سب سے زیادہ مایوس ہونے والے پیرس سینٹ جرمین کے کیلین ایمبیپے ہونگے، جن کا نام بھی اس ایوارڈ کے لیے سرفہرست ہو سکتا تھا.

لیکن بالفرض اگر اس سال کا ایوارڈ دیا جاتا ، تو اس وقت بیلون ڈی آر کی درجہ کس طرح دکھائی دے رہی ہوتی؟ کھیلوں کی ایک  مقبول ترین  ویب سائٹ WhoScored نے جب اس حوالے سے پرفارمنس اور عوامی رائے کی بنیاد پر درجہ بندی کی تو، ٹاپ ٹین تک اس کے نتائج کچھ یوں تھے.

1. لیونل میسی (بارسلونا)  10 میں سے 8.71

2. کیلین ایمبیپے (پیرس سینٹ جرمین)  8.14

3. رابرٹ لیوینڈوسکی (بایرن میونخ)  8.13

4. کرسٹیانو رونالڈو (جوونٹس) 7.91

5. کیون ڈی بروئن (مین سٹی)  7.88

6. ایجل ڈی ماریا (پی ایس جی)  7.75

7. دمتری پایت (مارسیلی)  7.73

8. جوزپ ایلیکک (اٹلانٹا)  7.65

9. جےڈون سانچو (بوروشیا ڈارٹمنڈ) 7.64

10. ٹیمو ورنر (آر بی لیپزگ) 7.60

مندرجہ بالا نتائج کو اگر دیکھا جائے تو لیونل میسی اس حوالے سے بدقسمت رہے کہ وہ ساتویں بار اس ایوارڈ کو جیتنے کا نیا رکارڈ نہیں بنا سکے. دوسری طرف فٹبال میں ان کے سب سے بڑے حریف سمجھے جانے والے کرسٹیانو رونالڈو نے ضرور سکھ کا سانس لیا ہوگا، جو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں. جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود کیلین ایمبیپے اور رابرٹ لیوینڈوسکی بھی اس وقت کرونا کو کوستے ہوئے یہ دل کو تھام کر دکھ بھری آواز میں یہ گیت گا رہے ہونگے
اگر بلون ڈی آر مل جاتا، تو بگڑتا کیا زمانے کا..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close