پی ٹی آئی کے باغی ہم خیال گروپ کی سرگرمیوں کے بعد عثمان بزدار کی 50 سے زائد ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں

نیوز ڈیسک

لاہور : جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی سرگرمیوں کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی سیاسی میدان میں سرگرم ہو گئے ہیں اور انہوں نے دو روز کے دوران پچاس سے زائد ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں

اس ضمن میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی کی جانب سے ہم خیال گروپ کی تشکیل کے اعلان کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی سیاسی میدان میں سرگرم ہوگئے ہیں اور ان کے ارکان اسمبلی سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے

وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ کے دروازے ارکان اسمبلی کے لئے کھول دئے گئے ہیں، وزیر اعلیٰ نے صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک کا وقت ارکان اسمبلی کے لئے مقرر کر دیا ہے ، صبح 10 بجے سے 11 بجے کے دوران ارکان اسمبلی وقت لئے بغیر ہی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرسکتے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے گزشتہ دو روز میں پچاس سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتیں کرنے والے ارکان پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین کے حامی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ارکان سے ملاقات میں واضح کیا کہ ارکان اسمبلی کی مشاورت سے حکومتی امور کے اہم فیصلے کیے جاتے ہیں، ہر شہر کو ترقیاتی پیکیج دے رہے ہیں، کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close