سعودی ماں اور بیٹے نے انوکھا اعزاز حاصل کر لیا

نیوز ڈیسک

امریکا میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ماں اور بیٹے نے اسکالرشپ پر نفسیات کے شعبے میں ایک ہی ساتھ اعلیٰ ڈگری حاصل کر کے انوکھا اعزاز حاصل کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا میں شایع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہ عبد العزیز یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دینے والی ریما الھویش اور اُن کے صاحبزادے عبدالرحمان کو امریکی یونیورسٹی میں اسکالر شپ پر بھیجا گیا تھا، ماں بیٹے نے ایک ہی مضمون میں اعلیٰ ڈگری حاصل کرکے ایک انوکھی مثال قائم کر دی

ڈاکٹریٹ کی اعلیٰ ڈگری حاصل کرنے والی ماں ریما الھویش نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نفسیات میرا پسندیدہ مضمون ہے اور میں یونیورسٹی میں پڑھاتی بھی ہوں، لیکن میرے بیٹے کو میڈیکل کے لیے اسکالر شپ ملی تھی تاہم اس کا دل نہ لگا تو اس نے بھی نفسیات میں داخلہ لے لیا

رپورٹ کے مطابق ماں نے امریکی یونیورسٹی میں نفسیات میں پی ایچ ڈی مکمل کی تو بیٹے نے اسی مضمون میں ایم اے کیا۔ دونوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں کورونا کے مریضوں کو نفسیاتی مدد بھی فراہم کی

ماں بیٹے کی اعلیٰ تعلیم اور کورونا وبا کے دوران مریضوں کو امداد دینے پر امریکا کی جانب سے اسناد بھی پیش کی گئیں اور دونوں کی خدمات کو بھی سراہا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close