شاہ رُخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا گانا ’بے شرم رنگ‘ آج کل سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، کئی صارفین گانے پر میمز بنا کر مزے لے رہے ہیں تو کہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں بھارتی اداکاراؤں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
گانا ریلیز ہونے کے ساتھ ہی فلم کے بائیکاٹ کے ساتھ ’بے شرم رنگ‘ اور ’دپیکا‘ کے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے
फिल्म #Pathan के गाने में टुकड़े-टुकड़े गैंग की समर्थक अभिनेत्री दीपिका पादुकोण की
वेशभूषा बेहद आपत्तिजनक है और गाना दूषित मानसिकता के साथ फिल्माया गया है।
गाने के दृश्यों व वेशभूषा को ठीक किया जाए अन्यथा फिल्म को मध्यप्रदेश में अनुमति दी जाए या नहीं दी जाए,यह विचारणीय होगा। pic.twitter.com/Ekl20ClY75— Dr Narottam Mishra (@drnarottammisra) December 14, 2022
بی جے پی کے رہنما اور مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مِشرا نے کہا کہ ’گانے کی شوٹنگ غلیظ سوچ کے ساتھ کی گئی ہے‘۔
یہ گانا حال میں ہی ریلیز کیا گیا جس میں دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان اسپین میں ساحل کے کنارے گانے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے دپیکا پڈوکون کے ’زعفرانی رنگ کے لباس‘ پر شدید تنقید کی۔
بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ناروتم میشرا کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں جس قسم کے لباس کا انتخاب کیا گیا ہے کہ وہ قابل اعتراض ہے، ویڈیو سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پٹھان فلم کے گانے کی شوٹنگ غلیظ سوچ کے ساتھ کی گئی ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نہیں سمجھتا کہ یہ درست ہے، میں فلم کے ڈائریکٹر سمیت پوری ٹیم کو کہوں گا کہ فلم میں قابل اعتراض مواد ہٹائے جائیں، ورنہ فوری کارروائی کریں
انہوں نے مزید کہا کہ ’گانے کا نام ’بے شرم رنگ‘ بھی قابل اعتراض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’ گانے میں جس طرح سبز اور زعفرانی رنگ پہنا گیا ہے اس کے علاوہ گانے کے سُر سمیت فلم کا ٹائٹل بھی نامناسب ہیں۔ ’
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اگر فلم میں تبدیلی نہیں کی گئی تو ہم مدھیا پردیش میں فلم کی ریلیز پر نظر ثانی کریں گے’۔
واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی، فلم میں جان ابراہم، ہریتھک روشن، ڈمپل کپاڈیہ، آشوتوش رانا اور سلمان خان بھی اپنے جوہر دکھائیں گے