سندھ میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل موخر کر دیا گیا

نیوز ڈیسک

سندھ کے تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل موخر کر دیا گیا ہے، سندھ کی وزارتِ تعلیم کے نئے فیصلے کے مطابق اب چھٹی سے آٹھویں کی کلاسز کا آغاز 22 کی بجائے 28 ستمبر سے ہوگا

اس سلسلے میں وزیرتعلیم کی منظوری کے بعد محکمہء تعلیم سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق سندھ کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز 28 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اس سے قبل چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل 21 ستمبر کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اب یہ فیصلہ 28 ستمبر تک موخر کر دیا گیا یے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close