محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم بلوچستان اور بالائی سندھ کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بلوچستان اور بالائی سندھ کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی سندھ میں بارش ہوئی۔ سب سےکم درجہ حرارت میں لہہ منفی 06، کالام، پارا چنار منفی 04، گوپس، اسکردومنفی 03، مالم جبہ، قلات، بگروٹ منفی 02 اور استور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا
دوسری جانب پنجاب میں موسم سرد ہوتے ہی دھند نے اپنا راج جما لیا ہے اور حد نگاہ دس سے پچاس میٹر رہ گئی۔ جب کہ لاہور سے ملتان موٹروے ایم تھری کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر ٹھوکر، مراکہ، مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، میاں چنوں، خانیوال اور بستی ملوک میں شدید دھند ہے۔ قومی شاہرات پر متعدد مقامات پر حد نگاہ 10سے 50 میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔