فیسبک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

نیوز ڈیسک

مارکیٹ میں تسلط قائم رکھنے کے لیے اپنے حریفوں کے خلاف استحصالی ہتھکنڈے استعمال کرنے کے الزام میں سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ فیسبک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

فیس بک کے خلاف یہ مقدمہ امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی جانب سے نیویارک کی مقامی عدالت میں میں دائر کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آف نیویارک لیٹیٹا جیمز کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ فیسبک کی طرف سے صارفین کے حقوق غصب کرتے ہوئے اپنے حریفوں سے مسابقت ختم کرنے اور مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے غیر قانونی حکمت عملی اپنائی گئی

مقدمے کے مطابق فیسبک انتظامیہ کی جانب سے حریف کمپنیوں کو کمزور کر کے ان کی جبری خریداری کے اس استحصالی عمل کو روکنا ضروری ہے تاکہ مارکیٹ میں سرمایہ داروں کا اعتماد بحال ہو سکے

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ ہارنے کی صورت میں فیس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو فروخت کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے

واضح رہے کہ فیسبک نے 2012ع میں انسٹاگرام کو ایک ارب ڈالر جب کہ واٹس ایپ کو 2014ع میں 19 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close