ضرورت پڑنے پر  سندھ حکومت کی قربانی دینے کو تیار ہیں، بلاول بھٹو

نیوز ڈیسک

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن کرنا اور مزاحمت کرنا جانتے ہیں، ضرورت پڑی تو ہم سندھ حکومت کی قربانی دینے کو بھی تیار ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر بلاول بھٹو نے ایک بار پھر وزیراعظم کو مستعفی ہونے کے لئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ آپ 31 جنوری تک مستعفی ہوجائیں ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا، دمادم مست قلندر کا فائدہ اپوزیشن کو ہی ہوگا اور حکومت کا نقصان ہی ہے، حکومت کو ہماری مہلت بہت قابل فہم ہے، ہم ان کو خبردار کرتے ہوئے موقع دے رہے ہیں

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری تحریکیں چلانے کی ایک تاریخ ہے، ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے. ہم اپوزیشن کرنا اور مزاحمت کرنا جانتے ہیں، اس وقت ہم کسی سے بات چیت نہیں کر سکتے بلکہ ہم سلیکٹڈ حکمران کا مقابلہ کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو ہم سندھ حکومت کی قربانی دینے کو بھی تیار ہیں، اب بات چیت کی جگہ تب ہی بنے گی، جب وزیراعظم اپنی جگہ چھوڑیں گے

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور اسپیکر کٹھ پتلی ہوں تو مذاکرات کیسے ہونگے؟ لانگ مارچ اور استعفے ہمارا ایٹم بم ہیں، ہم انہیں استعمال کرنے کی حکمت عملی بنائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close