گوگل کا اکاؤنٹ کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان

نیوز ڈیسک

انٹرنیٹ کے میدان میں دنیا کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے دو سال سے غیر فعال اکاؤنٹس کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی پالیسی متعارف کرا دی ہے، جس کا اطلاق جون 2021ع سے ہوگا

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل نے اپنے جی میل یا گوگل اکاؤنٹ سے متعلق نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کے تحت دو سال سے استعمال نہ ہونے والے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا

کمپنی پالیسی کے مطابق اس تبدیلی کا اطلاق گوگل ون صارفین پر نہیں ہوگا، جو ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں جب کہ گوگل ورک اسپیس، جی سیوٹ فار ایجوکیشن پر بھی یہ پالسی لاگو نہیں کی جائے گی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کی نئی پالیسی کے تحت فوٹوز اور ویڈیوز جون 2021ع سے گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ ای میلز اور فائلز محفوظ کرنے کے لیے دی جانے والی 15 جی بی آن لائن اسٹوریج میں رکھنا ہونگی

کمپنی کے مطابق اس کے 8 فیصد صارفین کو 15 جی بی اسٹوریج بھرنے میں کم از کم تین سال لگ سکتے ہیں، جب کہ 20 فیصد ایسے ہیں جو بہت کم وقت میں اسے بھر سکتے ہیں البتہ 2021ع سے گوگل فوٹوز پر اپلوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز 15 جی بی میں شمار نہیں جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close