آنکھوں کی رنگت میں اختلاف کی وجہ اور شخصیت سے ان کا تعلق کیا ہے

ویب ڈیسک

آپ نے دیکھا ہوگا کہ اکثر لوگوں کی آنکھوں کا رنگ بھورا یا گہرا بھورا ہوتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جن کی آنکھوں کا رنگ سبز، سرمئی اور نیلا بھی ہوتا ہے۔ عام طور پر ایسے لوگ کچھ لمحوں کے لیے مختلف نظر آتے ہیں لیکن کچھ دیر بعد نارمل محسوس ہونے لگتے ہیں

سائنس آنکھوں کی رنگت کا تعلق انسان کے جینز سے بتاتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق آنکھوں کی رنگت کا تعین پُتلی میں میلانین کی مقدار سے ہوتا ہے

اس کے ساتھ، پروٹین کی کثافت، اور اردگرد کی روشنی بھی رنگت کا فیصلہ کرنے میں اثر انداز ہوتی ہے. آنکھوں کے رنگ کو 9 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے اور 16 جینز ہیں، جو آنکھوں کے رنگ سے وابستہ ہیں

دو بڑے جین جو آنکھوں کے رنگ کے لیے ذمہ دار ہیں وہ ہیں OCA2 اور HERC2۔ دونوں کروموسوم 15 پر ہیں۔ HERPC2 جین OCA2 کے اظہار کو کنٹرول کرتا ہے، اور HERC2 کسی حد تک نیلی آنکھوں کے لیے ذمہ دار ہے۔ ایک ہی وقت میں، OCA2 ایک حد تک نیلی اور سبز آنکھوں سے وابستہ ہے

زیادہ تر لوگوں کی آنکھیں بھوری ہوتی ہیں۔ کیونکہ اس کی نشوونما کرنے والے جینز زیادہ تر لوگوں میں ہوتے ہیں

یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ نیلی آنکھوں والے لوگوں کی تعداد دنیا میں سب سے کم ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ نیلی آنکھوں والے لوگوں کے آباؤ اجداد ایک جیسے ہوتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ تقریباً چھ ہزار سے دس ہزار سال قبل انسانی جینز میں تبدیلی آئی تھی، جس کی وجہ سے لوگوں کی آنکھوں کا رنگ نیلا ہونے لگا تھا

آنکھوں کی رنگت اور شخصیت

آنکھوں کو روح کی کھڑکی بھی کہا جاتا ہے لیکن اب سائنس بھی اس معاملے میں سنجیدہ دلچسپی لیتے ہوئے بتاتی ہے کہ آنکھوں کی رنگت بھی آپ کی شخصیت میں چھپے گہرے راز بیان کرتی ہے

2015 میں سویڈین کی اوریبرو یونیورسٹی میں 428 افراد سے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ آنکھوں کی رنگت اور شخصیت کے درمیان گہرا تعلق ہوسکتا ہے جب کہ ایڈنبرا یونیورسٹی کے ڈاکٹر اینٹونی فیلون کے مطابق آنکھوں میں دماغی افعال کے بارے میں بہت اہم معلومات ہوتی ہیں کیونکہ دماغ کا یہ واحد حصہ ہے جو باہر کی دنیا دیکھ سکتا ہے۔ ان کے مطابق آنکھوں کی رنگت اور شخصیت کے درمیان یہ گہرا تعلق ہوتا ہے

کتھئی اور سیاہ آنکھیں

ایسے لوگ قدرتی رہنما ہوتے ہیں جب کہ ذیادہ گہرے رنگت کی آنکھوں والے افراد بات کو سمجھ کر رضامندی اختیار کرتے ہیں۔ ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر کی قوت استعمال کریں تاکہ دنیا کو اپنی اہمیت بتاسکیں۔ خصوصاً پاکستان میں آبادی کی اکثریت کی آنکھیں اسی رنگ کی ہیں

نیلی آنکھیں

دنیا کی سولہ فیصد آبادی نیلی آنکھوں کی حامل ہے جو جسمانی مضبوطی کو ٖظاہر کرتی ہے۔ نیلی آنکھوں والی خواتین دیگر خواتین کے مقابلے میں زچگی کی تکلیف قدرے ہمت سے برداشت کرتی ہیں۔ ان میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کو جھیلنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے۔ پیشہ ورانہ زندگی میں ایسی خواتین متحرک ، ذہین اور اعلیٰ اوصاف کی مالک ہوتی ہیں

سرمئی آنکھیں

سرمئی یا گرے آنکھیں اگرچہ بہت نایاب ہیں اور یہ نیلی آنکھوں کا ایک شیڈ ہی ہے۔ ایسی آنکھوں والے مرد و خواتین بہت حد تک متوازن شخصیت کے مالک ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی انہیں اپنے معاملات برتنے میں بہت مشکل ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کا رویہ دفاعی ہوسکتا ہے اور وہ اپنے ماتحتوں سے سخت محنت کرواتے ہیں

سبز مائل براؤن آنکھیں

ایسی آنکھیں بھی نایاب ہیں جن میں آنکھوں کی بیرونی جانب کی رنگت سبز ہوتی ہے اور پتلی کی جانب کی رنگت ہلکی براؤن ہوتی ہیں۔ ایسے لوگ آزاد، خودمختار اور خود اعتماد ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت کے بارے میں پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور شخصیت کچھ پیچیدہ ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا بھی ایک چیلنج ہوتا ہے

سبز آنکھیں

سبز آنکھوں والے پراسرار اور جنسی کشش رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی لیکن انہیں فوری طور پر غصہ نہیں آتا ۔ ایسے لوگ دباؤ اور چیلنج میں بہت اچھی کارکردگی دکھاتےہیں اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close