ماہرینِ موسمیات کے مطابق اس وقت ﺧﻠﯿﺞ ﺑﻨﮕﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮨﻮﺍ ﮐﺎ ﮐﻢ ﺩﺑﺎﺅ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﮯ، ﺟﻮ ﺟﻨﻮﺏ ﻣﻐﺮﺏ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺑﮍﮪ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ امکان ہے کہ ﯾﮧ ﺟﻤﻌﺮﺍﺕ ﮐﻮ ﮔﺠﺮﺍﺕ پہنچنے ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺰﯾﺪ ﺷﺪّﺕ کے ساتھ ﮨﻮﺍ ﮐﮯ شدید ﮐﻢ ﺩﺑﺎﺅ ﮐﯽ شکل اختیار کر لے ﮔﺎ۔
توقع ہے کہ صوبہ ﺳﻨﺪﮪ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺛﺮﺍﺕ ﺑﺪﮪ ﮐﯽ ﺷﺎﻡ ﯾﺎ ﺭﺍﺕ ﺳﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﯾﮧ ﮨﻮﺍ ﮐا ﺷﺪﯾﺪ ﮐﻢ ﺩﺑﺎﺅ ﺟﻨﻮﺑﯽ ﺳﻨﺪﮪ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﭼﻼ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ.
سندھ کے دارالحکومت ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﺪﮪ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﺑﻮﻧﺪﺍ ﺑﺎﻧﺪﯼ ﮐﮯ ﮐﭽﮫ ﺍﻣﮑﺎﻧﺎﺕ ﮨﯿﮟ۔ جب کہ ﺟﻤﻌﺮﺍﺕ 6 اگست ﮐﻮ ﺳﺴﭩﻢ ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ، جس کے بعد ﺩﻭﭘﮩﺮ ﯾﺎ ﺷﺎﻡ ﺳﮯ ﺑﺎﺭﺷﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ سکتا ہے. یہ سلسلہ ﮨﻔﺘﮯ ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﺗﮏ ﻭﻗﻔﮯ ﻭﻗﻔﮯ ﺳﮯ ﺟﺎﺭﯼ ﺭہنے کے امکانات ہیں۔
اس دوران ﮐﺮﺍﭼﯽ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺝ ﭼﻤﮏ ﺍﻭﺭ ﺁﻧﺪﮬﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻮﺳﻼﺩﮬﺎﺭ ﺑﺎﺭﺷﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﯿﮟ ﮐﮩﯿﮟ ﺷﺪﯾﺪ ﺑﺎﺭﺷﯿﮟ ﻣﺘﻮﻗﻊ ﮨﯿﮟ۔ ﻃﺎﻗﺘﻮﺭ ﺗﮭﻨﮉﺭ ﺍﺳﭩﻮﺭﻡ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﺷﺪﯾﺪ ﮔﺮﺝ ﭼﻤﮏ، ﺷﺪﯾﺪ ﺁﻧﺪﮬﯽ، ﻃﻮﻓﺎﻧﯽ ﺑﺎﺭﺵ کا ﺑﮭﯽ ہو سکتی ہے. ماہرین کے مطابق ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺩﻥ ﻭﻗﻔﮯ ﻭﻗﻔﮯ ﺳﮯ ﺑﺎﺭﺵ ﮨﻮﮔﯽ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺳﯿﻼﺑﯽ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ / ﺍﺭﺑﻦ ﻓﻮﻟﮉﻧﮓ ﮐﺎ بھی ﺧﻄﺮﮦ ﮨﮯ۔
امید ﮐﯽ جا رہی ہے کہ ﺍﺱ ﺍﺳﭙﯿﻞ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 80 سے 140 ﻣﻠﯽ ﻣﯿﭩﺮ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺭﺵ ہو سکتی ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں اس سے بھی زیادہ بارش کا امکان موجود ہے
▪️ﺟﻤﻌﺮﺍﺕ 6 اگست:
ﮔﺮﺝ ﭼﻤﮏ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺰ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻌﺘﺪﻝ ﺳﮯ ﺗﯿﺰ ﺑﺎﺭﺵ ﻣﺘﻮﻗﻊ۔
امکان تقریباً 60 فیصد
▪️ﺟﻤﻌﮧ 7 اگست:
ﮔﺮﺝ ﭼﻤﮏ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺰ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻭﻗﻔﮯ ﻭﻗﻔﮯ ﺳﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﮨﻠﮑﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﻮﺳﻼﺩﮬﺎﺭ ﺑﺎﺭﺵ ﻣﺘﻮﻗﻊ۔
امکان تقریباً 80 فیصد
▪️ﮨﻔﺘﮧ 8 اگست:
ﮔﺮﺝ ﭼﻤﮏ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﺰ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺒﮭﯽ ﮨﻠﮑﯽ ﺗﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﻮﺳﻼﺩﮬﺎﺭ ﺑﺎﺭﺵ ﻣﺘﻮﻗﻊ
امکان تقریباً 80 فیصد
درجہ حرارت اور گرمی کی صورتحال:
طاقتور مون سون سسٹم ماہی کے زیر اثر بارشوں سے قبل 6 اور 7 اگست کو کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے
اس دوران راجستھان اور پنجاب سے گرم ہوائیں سندھ کا رخ کریں گی، جس کی وجہ سے سندھ بھر میں درجہ حرارت دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے.
سندھ کے شمالی، وسطی، جنوبی علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، میہڑ، شھداد کوٹ، نوابشاھ، شہداد پور، سیہون، محراب پور، حیدرآباد، ٹھٹہ اور میرپور خاص میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
کراچی کا پارہ 6 اور 7اگست کو 40 سے41 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 43 سے 44 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 45-46 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔