سفر کے دوران اپنا بیگ گم ہونے سے کیسے بچایا جائے؟

ویب ڈیسک

سفر کے دوران خاص طور پر ایئرپورٹ پر سامان سے بھرے بیگ کے گم یا خراب ہو جانے پر مسافر کو کس کوفت یا دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے وہ لوگ بخوبی واقف ہیں، جو اس تجربے سے گزر چکے ہیں

اس حوالے سے موقر جریدے سیدتی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں چند نکات پر روشنی ڈالی ہے، جن پر عمل کرتے ہوئے ہم جان سکتے ہیں کہ ایسا ہونے کی صورت میں مشکل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔ ذیل میں ہم اپنے قارئین کے لیے یہ نکات پیش کر رہے ہیں

اپنے سامان پر نمایاں نشانات لگائیں

سامان کو گم ہونے سے بچانے کے متعدد طریقے استعمال کیے جاتے ہیں، جن پر عمل کرتے ہوئے اپنے سامان کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ابتدائی احتیاطی تدابیر کے مطابق سامان پر ایسی علامات لگائیں، جو نمایاں اور واضح ہوں۔ بیگ کے چاروں سمت نشانات لگائیں

اس کے علاوہ بیگز پر پرانی تمام علامات ہٹا دی جائیں اور نیا نشان وضع کریں، جسے دیکھنا آسان ہو۔ بیگ پر لگایا جانے والا ٹیگ نمایاں جگہ لگایا جائے، جسے کارگو کا نمائندہ فوری طور پر سکین کر سکے

لیبل لگانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

دور حاضر میں جی پی ایس ٹیکنالوجی کا استعمال عام ہو گیا ہے۔ مذکورہ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اپنے بیگز پر جی پی ایس مانیٹرنگ ڈیوائس کے ٹیگز لگائیں۔مذکورہ ٹیگز کی مدد سے بیگز کے انبار سے اپنا بیگ تلاش کرنا آسان ہو جائے گا

جی پی ایس مانیٹرنگ ڈیوائس کے ٹیگ لگانے سے فضائی کمپنی کے نمائندوں کو بھی آپ کا گمشدہ سامان تلاش کرنا آسان ہو جائے گا اور وہ جی پی ایس ڈیوائس استعمال کرتے ہوئے، آپ کے بیگ کو فوری طور پرشناخت کر لیں گے

چیک ان میں تاخیر

پرواز کے آخری وقت میں کاؤنٹر پر آنے والے مسافروں کے سامان کو لوڈ کرنے کے حوالے سے اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ آپ کا سامان متعلقہ کنٹینر میں تاخیر سے پہنچے یا وہ لوڈ کرنے سے رہ جائے

تاخیر سے آنے کی صورت میں اس بات کا امکان رہتا ہے کہ سامان متعلقہ کنٹینر تک نہ پہنچ سکے اور جہاز کا کارگو سیکشن بند ہو چکا ہو، جس کی وجہ سے آپ کا سامان فلائٹ پر لوڈ ہونے سے رہ جائے۔ اس لیے ضروری ہے کہ چیک ان میں تاخیر نہ کی جائے

محدود سٹاپ اوور سے گریز کریں

کنکٹنگ پروازوں کے دوران اس امرکا خیال رکھیں کہ آپ کے پاس اتنا وقت ہو کہ ایک ٹرمینل سے دوسرے تک بآسانی پہنچا جا سکے۔ اگر وقت انتہائی کم ہوگا اس صورت میں پرواز تک پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہوگا

اگر آپ کسی ایسے سفر کے مسافر ہیں، جس میں آپ کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے مختلف پروازیں تبدیل کرنا ہوں۔ اس صورت میں خیال رکھیں کہ آپ کے پاس اتنا وقت ہوکہ آپ سامان حاصل کرنے کے بعد دوسری پرواز کے لیے بروقت کاؤنٹر پر پہنچ جائیں اور بورڈنگ پاس حاصل کرنے کے ساتھ وقت پر سامان لوڈ کرا دیں

سامان کو منظم رکھیں

اپنے سامان پر لگی حفاظتی بیلٹ کومناسب طریقے سے باندھیں۔ بیلٹ کے سرے باہر کی جانب لٹکے نہ ہوں۔ سفر کے لیے مناسب بیگ کا انتخاب کیا جائے

اپنے بیگ کو منفرد بنائیں

سفر میں بیشتر افراد کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ جیسے ہی ایئرپورٹ پراتریں فوری طور پر سامان اٹھائیں اور جلدی سے ایئرپورٹ سے باہر نکل جائیں

مذکورہ صورت میں یہ ضروری ہے کہ اس امر کی مکمل یقین دہانی کی جائے کہ جوبیگ آپ اٹھا رہے ہیںز وہ آپ کا ہی ہے۔ بیگ اٹھانے میں غلطی کے امکان سے بچنے کے لیے اگر اپنے بیگ کو نمایاں کر دیں گے تو آپ دسیوں سیاہ بیگز میں اپنے بیگ کو باسانی تلاش کر لیں گے اور اس میں غلطی کا امکان بھی کم ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close