واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے تین نئے فیچرز متعارف کرا دیے

ویب ڈیسک

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن میں شمار ہونے والی واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کو سہولیات پہنچانے کے لیے اور ایپ کو مزید بہتر بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً نئے فیچرز پیش کیے جاتے ہیں، اسی سلسلے میں کمپنی نے اب تین نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں

ان فیچرز کے حوالے سے کمپنی نے اپنے اعلان میں کہا ہے ”واٹس ایپ پر نئے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں، جس سے ہمیں امید ہے کہ صارفین کو چیٹ کرنے کے دوران سہولت میسر ہوگی“

واٹس ایپ کی طرف سے متعارف کروائے گئے تین نئے فیچرز میں پولز کو اپڈیٹ کیا گیا ہے، اور کیپشن کے ساتھ دستاویزات کو آگے بھیجنا شامل ہیں

نومبر 2022ع میں واٹس ایپ نے پولنگ کا نیا فیچر متعارف کروایا تھا، اب رواں ماہ اسے مزید اپڈیٹ کیا گیا ہے، اس فیچر کے تحت آپ واٹس ایپ پولز میں کسی فرد کو محض ایک ووٹ دینے تک محدود کر سکتے ہیں

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پول کو پوسٹ کرنے سے قبل آپ کو ملٹی پل آنسرز (allow multiple answers) کے آپشن کو ڈس ایبل(disable) کرنا ہوگا

اس کے علاوہ جب دیگر لوگ آپ کے پوسٹ کیے گئے پول پر ووٹ دیں گے، تو آپ کو ایک نوٹیفیکشن موصول ہوگا، اس نوٹیفیکشن میں یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ کتنے لوگوں نے ووٹ دیا ہے

علاوہ ازیں واٹس ایپ پر ایک اور نئے فیچر میں بہتری لائی گئی ہے، پہلے آپ واٹس ایپ پر تصاویر اور وڈیوز فوری فارورڈ کرتے تھے، اس دوران جسے آپ تصویر یا وڈیو فارورڈ کرتے تھے، وہ directly chat میں سینڈ ہوجاتی تھی

لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ اگر آپ کسی دوسرے صارف کو تصویر یا وڈیو یا دستاویز فارورڈ کرنا چاہتے ہیں تو دوسرے صارف کی چیٹ میں یہ تصاویر اور وڈیو فارورڈ ہونے سے قبل آپ اس پر کیپشن (caption) بھی لکھ سکتے ہیں

تیسرا فیچر نامعلوم نمبر سے کالز آنے پر silence کے آپشن کے متعلق ہے ۔ واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرنے اور نامعلوم نمبر سے کال آنے پر پریشانی سے بچنے کے لیے ایک نیا ٹول پیش کیا گیا ہے

واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے آپشن کا اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا گیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ آپ واٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی پر کلک کر کے اس آپشن کا استعمال کر سکتے ہیں

نامعلوم افراد کی جانب سے آنے والی کال کے فون نمبر کو آپ silence unknown calls پر کلک کر کے ان کی کالز کو mute کر سکتے ہیں

تاہم یہ نمبرز آپ کی کالز لسٹ یا نوٹیفیکشن پر دکھائی دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close