یمن ایئرپورٹ پر وزیراعظم کے طیارے پر حملہ، 26 افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک

یمن کے بین الااقوامی ایئرپورٹ پر نو تشکیل شدہ حکومت کے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کے طیارے پر حملے میں  جاں بحق ہونے والوں کی تعدد تعداد 26 تک جاپہنچی ہے جب کہ  درجنوں زخمی ہوئے ہیں

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے عدن ایئرپورٹ کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب سعودی عرب سے ایک طیارہ نئی تشکیل پانے والی یمنی حکومت کے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو لے کر ہوائی اڈے پہنچا تھا

عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی نو تشکیل شدہ یمنی حکومت کے ارکان طیارے سے باہر نکلے، یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ ایئرپورٹ پر بھگدڑ مچ گئی، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا

یمنی حکومت کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 50 سے زائد افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ابتدائی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی اور بعدازاں 17 مزید ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی۔ سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان محفوظ ہیں

واضح رہے کہ 18 دسمبر کو عالمی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت اور جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں نے مل کر ایک اتحادی حکومت قائم کی تھی جب کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی شدت پسندوں نے حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close