حکومت نے سال 2021ع کے لیے عام چھٹیوں کا اعلان کر دیا

نیوز ڈیسک

حکومت نے سال 2021ع کے لیے عام چھٹیوں کا اعلان کر دیا

سال 2021ع کے لیے وفاقی حکومت نے عام اور اختیاری چھٹیوں کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے تعطیلات کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے. جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2021ع میں کل 14 عام چھٹیاں ہوں گی، سال کی پہلی چھٹی پانچ فروری یوم کشمیر کی ہوگی

نوٹیفکیشن میں سرکاری ملازمین کے لیے کم از کم 22 اختیاری تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔مسلمان ملازم کو صرف ایک اختیاری چھٹی لینے کی اجازت ہے، جب کہ غیر مسلم کے لیے تین اختیاری چھٹیاں ہوں گی

محکمۂ داخلا کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مندرجہ ذیل تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے
5 فروری (جمعہ)  یوم کشمیر
23 مارچ (منگل) یوم پاکستان
یکم مئی (ہفتہ) – یوم مزدور
14 ، 15 اور 16 مئی (جمعہ ، ہفتہ اور اتوار) – عید الفطر
21 ، 22 اور 23 جولائی (بدھ ، جمعرات اور جمعہ) – عیدالاضحی
14 اگست (ہفتہ) – یوم آزادی
18 ، 19 اگست (بدھ اور جمعرات) – عاشورہ محرم
19 اکتوبر (منگل) – میلادالنبیﷺ
25 دسمبر (ہفتہ) – یوم قائد / کرسمس ڈے
26 دسمبر (اتوار) – کرسمس کے بعد اگلا دن (صرف عیسائیوں کے لیے)

واضح رہے کہ چاند ہونے اور نہ ہونے کے سبب تاریخیں آگے پیچھے ہوسکتی ہیں۔ پبلک ڈیلنگ (عوامی معاملات) کے لیے بینک یکم جنوری (جمعہ)، 14 اپریل (بدھ) یکم رمضان، یکم جولائی (جمعرات) پر بند رہیں گے، جب کہ بینکوں کے DFIs اور MFBs ملازمین معمول کے مطابق کام کریں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close