آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری

نیوز ڈیسک

کراچی : آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا ہے ، 1998ع کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا

دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی

مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، میچ کا آغاز 3 مارچ کو ہوگا، جبکہ سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے

پاک آسٹریلیا سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے

سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے

آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کا مکمل شیڈول درج ذیل ہے :

3 تا 7 مارچ: پہلا ٹیسٹ میچ، کراچی

12 تا 16 مارچ: دوسرا ٹیسٹ میچ، راولپنڈی

21 تا 25 مارچ: تیسرا ٹیسٹ میچ، لاہور

29 مارچ: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لاہور

31 مارچ: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لاہور

2 اپریل: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، لاہور

5 اپریل: واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، لاہور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close