واٹس ایپ اسٹیٹس کا نیا فیچر اور کمپیوٹر یا آئی کلاؤڈ کے بغیر اپنا واٹس اپ ڈیٹا نئے آئی فون میں منتقل کرنے کا طریقہ

ویب ڈیسک

عام طور پر سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کو اس وقت کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب وہ کوئی نیا فون لیتے ہیں۔ اس صورت میں انہیں اپنے پرانے فون سے ڈیٹا نئے میں منتقل کرنا ہوتا ہے، خاص طور پر واٹس ایپ کا ڈیٹا

بیشتر افراد اپنے پرانے آئی فون سے واٹس ایپ کا ڈیٹا نئے میں منتقل کرنے کے لیے آسان طریقے دریافت کرتے ہیں۔ اس حوالے سے انٹرنیٹ استعمال کے ایک ماہر عبدالرحمان الھادی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو کے ذریعے طریقہ کار کے بارے میں بتایا ہے جس سے کوئی بھی اپنے پرانے آئی فون سے واٹس ایپ کا ڈیٹا نئے فون میں منتقل کر سکتا ہے اور وہ بھی کسی کمپیوٹر پروگرام یا آئی کلاوڈ استعمال کے بغیر

عبدالرحمان الھادی کا کہنا تھا کہ اس کا طریقہ بہت آسان ہے، جس سے کسی کمپیوٹر پروگرام یا آئی کلاوڈ کا استعمال کیے بغیر کیا جا سکتا ہے

یہ طریقہ جاننے سے پہلے ہم واٹس ایپ کے نئے فیچر کے بارے میں بات کریں گے، جو جلد ہی پیش کیے جانے کا امکان ہے

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلیکیشن کے ماہرین نہ صرف اسٹیٹس فیچر کو تبدیل بلکہ اس کا نام بھی دوسرا رکھنے پر کام کر رہے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے فیچر کی آزمائش بھی شروع کردی گئی اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی جا چکی ہے

نئے فیچر کے تحت صارفین کے پاس اسٹیٹس کا فیچر بار کی صورت میں کھلے گا، یعنی اس میں مزید آپشن نظر آئیں گے

اس وقت اسٹیٹس کے فیچر میں نیچے ہی آپشن آتا ہے کہ صارف چاہے تو اپنی مرضی سے اسٹیٹس کو پرائیویٹ رکھ سکتا ہے یا پھر اس تک محدود دوستوں کو رسائی دے سکتا ہے

لیکن نئی اپڈیٹس کے بعد اسٹیٹس کے فیچر کو کھولنے کے بعد وہاں بار نظر آئے گا، جہاں مختلف آپشن دیے گئے ہوں گے

بار میں وہی آپشن ہوں گے، جو اب اسٹیٹس شیئر کرنے کے وقت صارفین کے پاس آتے ہیں لیکن بعد میں تمام آپشن ایک بار کی صورت میں نظر آئیں گے

اسی طرح اپڈیٹس کے بعد اسٹیٹس کا نام تبدیل ہوکر ’اپڈیٹس‘ ہوجائے گا اور ممکنہ طور پر یہ تبدیلی واٹس ایپ میں دوسری تبدیلیوں کی وجہ سے کی جا رہی ہے، یعنی واٹس ایپ میں متعارف کرائے گئے چینل سمیت دوسرے فیچرز کو دیکھتے ہوئے اسٹیٹس بار کو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے

اس وقت مذکورہ فیچر پر ماہرین کام کرنے میں مصروف ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا

علاوہ ازیں واٹس ایپ کے ڈیزائن کو بھی ریڈیزائن کرنے کے فیچر کو پیش کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے جب کہ گروپ کے آئیکون کو بھی تبدیل کرنے کے حوالے سے بھی نئی تبدیلیوں پر کام جاری ہے

اب آتے ہیں کمپیوٹر یا آئی کلاؤڈ کے بغیر اپنا واٹس اپ ڈیٹا نئے آئی فون میں منتقل کرنے کے طریقے پر

عبدالرحمان الھادی آئی فون میں ڈیٹا منتقل کرنے کا طریقہ اس طرح بتاتے ہیں:
۔ آئی فون میں سیٹنگز کو کلک کریں۔
۔ چیٹ کو کلک کیا جائے۔
۔ چیٹ منتقلی کے ٹیگ کو کلک کریں، جس پر بار کوڈ سامنے آئے گا
۔ پرانے آئی فون پر بار کوڈ ظاہر ہونے پر اسے نئے فون میں اسکین کیا جائے، اس سے بآسانی ڈیٹا منتقل ہو جائے گا

ماہر انٹرنیٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ طریقہ اب جلد ہی عام ہو جائے گا، جو واٹس ایپ ڈیٹا کی منتقلی کے لیے فراہم کیا جا رہا ہے

علاوہ ازیں آئی کلاؤڈ کے ذریعے واٹس ایپ ڈیٹا نئے آئی فون میں منتقل کرنے کی سہولت بھی واٹس ایپ میں موجود ہوتی ہے، جس کے ذریعے آپ اپنے ڈیٹا کو محفوظ رکھ سکتے ہیں یعنی اپنی چیٹ کا بیک ایپ آئی کلاؤڈ میں اسٹور کر کے، جس کا طریقہ درج ذیل ہے:

۔ آغاز سے قبل لازمی ہے کہ دونوں موبائل اسیٹس پر آئی کلاؤڈ میں ڈیٹا اسٹور کا آپشن موجود ہو

۔ پرانے فون پر واٹس ایپ کو لاگ ایکٹیو کریں
۔ سیٹنگز میں جائیں، جہاں سے چیٹ سیٹنگ کا انتخاب کریں
۔ ’چیٹ بیک ایپ‘ کو کلک کرنے کے بعد ’بیک ایپ ناؤ‘ کو کلک کریں
۔ آئی کلاؤڈ سیو کی کمانڈ ملنے کے بعد واٹس ایپ کی چیٹ کو اسٹور کر لے گا

اس کے علاوہ واٹس ایپ ڈیٹا آئی فون سے دوسرے آئی فون میں منتقل کرنے کے لیے ایپل کمپنی کی جانب سے ’آئی ٹیون بیک ایپ‘ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے واٹس ایپ ڈیٹا دوسرے آئی فون میں درج ذیل طریقے استعمال کر کے باسانی منتقل کیا جا سکتا ہے۔
۔ اپنے پرسنل کمپیوٹر پر آئی ٹیون کو ایکٹیو کریں
۔ کمپیوٹر میں آئی ٹیون کو ایکیٹو کرنے کے بعد اپنے فون کو سرچ کریں
۔ آئی ٹیون پروگرام میں فون ظاہر ہونے پر ’سمری‘ کو کلک کریں بعدازاں ’کایپی ناؤ‘ کو کلک کریں
کاپی کرنے کے بعد اسے اپنے دوسرے آئی فون میں بآسانی منتقل کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close