خیبرپختونخواہ، اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کم کردی گئیں

نیوز ڈیسک

خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کم کر دی ہیں

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے پہاڑی علاقوں کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 28 فروری سے کم کر کے 31 جنوری کردی ہیں

واضح رہے کہ عام طور پر پہاڑی سرد ترین علاقوں میں ہرسال یہ تعطیلات 24 دسمبر سے 28 یا 29 فروری تک ہوا کرتی ہیں

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظر ہونے والی مسلسل چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ طالب علموں کا مزید تعلیمی نقصان نہ ہو.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close