زمین پر ننگے پاؤں چلنا خطرناک ہے یا واقعی فائدہ مند ہے؟

ویب ڈیسک

مورخین کا کہنا ہے کہ انسان نے چالیس ہزار قبل جوتے پہننا شروع کیے تھے، جوتے پہننے کے کئی فائدے ہیں، جیسا کہ یہ پیروں کی ساخت کو برقرار رکھتے ہیں اور زمین پر چلنے کے دوران کئی خطرات سے بچانے میں مدد دیتے ہیں، مثال کے طور پر تیز دھار یا نوکیلی اشیا، کیڑوں، گرم زمین اور جراثیم سے بچانے میں مدد دیتے ہیں

تاہم جب انسان ساحل سمندر پر جاتا ہے یا ورزش کرتا ہے تو جوتے اتار لیے جاتے ہیں، کئی لوگ گھاس پر ننگے پاؤں چلنا پسند کرتے ہیں

کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ ’ننگے پاؤں چلنا زمین سے تعلق قائم کرنے میں مدد دیتا ہے‘

کئی لوگ یہ بھی مانتے ہیں کہ ننگے پاؤں زمین پر چلنے سے تناؤ میں کمی اور بہتر نیند میں مدد مل سکتی ہے۔ جبکہ اس کے مختلف طبی فوائد بھی بیان کیے جاتے ہیں۔۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟

امریکی اخبار ’ٹائم میگزین‘ کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں گوتھم فٹ کیئر کے مالک پوڈیاٹرسٹ ڈاکٹر میگوئل کہتے ہیں ”قالین والے فرش پر ننگے پاؤں چلنے سے خون کی گردش بڑھ سکتی ہے اور پیروں میں پٹھوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے“

لیکن وہ جم، غسل کے دوران یا گھر سے باہر جانے کے دوران ننگے پاؤں جانے کی حمایت نہیں کرتے

ٹیمپل یونیورسٹی اسکول آف پوڈیاٹرک میڈیسن میں پوڈیاٹرک سرجری کے شعبہ میں کلینکل پروفیسر ڈاکٹر جین پونٹیوس کے مطابق ”ننگے پاؤں چلنے کے دوران سب سے زیادہ خطرے کی بات کسی خطرناک شے پر آپ کا اگلا رکھا ہوا قدم ہے“

اپنے پورے کیریئر کے دوران ڈاکٹر جین پونٹیوس نے لوگوں کے پاؤں کی سرجری کی ہے، جس میں ان کے پاس کئی کیسز آئے، جن میں لوگوں کے پاؤں میں شیشہ لگا ہوا تھا، سوئیاں، ساحل سمند خول کے ٹکڑے پائے گئے

وہ کہتی ہیں کہ اگر آپ ننگے پاؤں کسی خطرناک چیز پر قدم رکھتے ہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں

غسل خانے، لاکر روم، پول، ساحل سمندر یا جہاں پانی کی مقدار زیادہ ہو، وہاں کئی طرح کے بیکٹریا، فنگس، وائرس پائے جاتے ہیں جو ہمیں نظر نہیں آتے

اس پر بات پر عمل کرنے میں آپ کو کچھ دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ پول میں جانے سے پہلے اور بعد میں ہمیشہ جوتے پہنے رکھیں، اس کے علاوہ جم اور غسل خانے میں بھی جوتے لازمی پہنیں

ماہرین کے بقول ، یہ مائیکروآگینزم انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں، جو آپ کے پاؤں کی ظاہری شکل کو تبدیل اور بُو پیدا کر سکتے ہیں

ماہرین کہتے ہیں ”جب آپ کسی عوامی مقام پر جاتے ہیں تو اس زمین یا سطح پر آپ کے علاوہ سینکڑوں افراد چلتے ہیں، آپ اس جگہ موجود جراثیم کا اندازہ نہیں ہے“

بعض صورتوں میں ننگے پاؤں چلنے سے پیروں کے ناخن میں فنگس (fungus) بھی پیدا ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے پیروں کے ناخن کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے، جو بعد میں پریشانی کا باعث بنتے ہیں

ڈاکٹر جین پونٹیوس کہتی ہیں ”طویل وقت تک جوتوں کے بغیر چلنا، بھاگنا آپ کے پیروں کی بائیو مکینکس کو بدتر بنا سکتا ہے، یہی نہیں بلکہ آپ کے پاؤں بنینز یا ہیمر ٹوز (bunions and hammertoes) کا سبب بھی بن سکتے ہیں“

ان کا کہنا تھا کہ ننگے پاؤں چلنے کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آپ کے پاؤں پر بہت زیادہ دباؤ پڑتا ہیں

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ننگے پاؤں چلنا اتنا ہی خطرناک ہے تو کیا گھر میں بھی جوتے پہنے رکھیں؟

اس کا جواب یہ ہے کہ گھر سے باہر جانے کے علاوہ جم جانے، غسل خانے، پول اور دیگر عوامی مقامات پر جانے کے لیے تو جوتے پہننا ضروری ہیں لیکن گھر کے اندر ضرورری ہے کہ آپ جرابیں پہن کر رکھیں

لیکن یہاں ضروری ہے کہ ان ماہرین کی رائے کا تذکرہ بھی کیا جائے، جو اس کے برعکس ننگے پیر چلنے کو فائدہ مند بتاتے ہیں

عنبرین سیٹھی ایک پرجوش مصنفہ ہیں، جن کا میڈیکل ریسرچر کے طور پر تقریباً چار سال کا تجربہ ہے۔ وہ اپنے ایک مضمون میں لکھتی ہیں:

اکثر افراد کے پیروں کے تلوے قدرتی طور پر فلیٹ یا سیدھے ہوتے ہیں اور ان میں وہ خم موجود نہیں ہوتے جو قدرت نے ایڑی پنجوں کے درمیان بنائے ہیں اور اس کے علاوہ کسی فرد کو بیماری کی وجہ سے بھی یہ مسئلہ ہو سکتا ہے۔ ننگے پیر چلنے سے اس حوالے سے فائدہ مند ہو سکتا ہے

ایسے افراد جب آج تک چلیں یا دوڑیں تو اس سے ایڑھی اور پنچوں کے درمیان بیچ میں مدد ڈھونڈیں

جرنل آف آلٹرنیٹو اور کمپلیمینٹری سن میں کافی تحقیق کے بعد کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں دماغی افعال میں بہتری آتی ہے اور آپ کے دماغ کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے اس کے علاوہ پیر کے نیچے والے پوائنٹ موجود ہیں جو گردے اور جگر کے افعال کو بہتر بناتے ہیں، جب انسان چلتا ہے

اس دنیا میں جہاں سائنس نے ترقی کی ہے اس کی وجہ سے ہمارے اندر گرد شعاعوں کا جال بچھا ہوا ہے جس کا براہ راست اثر ہماری صحت پر پڑتا ہے۔ ننگے پیر چلنے کے نتیجے میں جب ہمارے جسم کا براہ راست زمین سے رابطہ ہوتا ہے تو زمین میں موجود الیکٹرک کرنٹ ہمارے جسم کو فضا میں موجود بیرونی نقصانات کے اثرات سے بچاتا ہے

اس کے ساتھ ہمارے جسم کے اندرونی انچارج یا کرنٹ کو مستعد کر کے جسم کی قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے۔ ننگے پیر چلنا انسان کو نہ صرف کینسر سے بچاتا ہے بلکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے

ننگے پیر چلنے کا اثر ہماری بینائی پر بھی پڑتا ہے تو اور بینائی بہتر ہوتی ہے

کچھ وقت گھاس یا ٹھنڈی مٹی میں ننگے پیر چلنے سے اس کے شعاعوں کے اثرات سے مائگرین اور سر درد میں کمی واقع ہوتی ہے

یو این ایف کی تحقیق کے مطابق دن بھر میں صرف 16 منٹ تک کی ننگے قدم چہل قدمی کے سبب ایک انسان کی یادداشت میں 16 فی صد تک اضافہ ہوتا ہے

اس تحقیق کے لیے 18 سے 44 سال کی عمر تک 72 افراد کا انتخاب کیا گیا اور ان سے کچھ افراد کو جواب دینے کا موقع فراہم کیا گیا جب کہ ان افراد کو ننگے پیر چلایا گیا جس کے بعد جائزہ لیا گیا۔ جو لوگ ننگے پیر چلے ان کی یاداشت میں بہتری آئی، جب کہ جو لوگ جوتے پہن کر چلے ان پر کوئی اثر نہیں ہوا

تاہم یہ ماہرین بھی ذیابطیس کے مریضوں کو ننگے پیر چلنے سے گریز کی ہدایت کرتے ہیں، کیوں کہ غیر ہموار سطح پر چڑھائی سے پیروں پر چوٹ لگنے کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close