بارش کے بعد یہ سوندھی سوندھی خوشبو کہاں سے آتی ہے؟

ویب ڈیسک

آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ جب خاصے عرصے کے بعد بارش ہو تو زمین سے سوندھی سوندھی خوشبو آتی ہے۔۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ خوشبو کہاں سے آتی ہے؟ دراصل اس کے پیچھے سائنس ہے

سائنسدانوں کے مطابق دراصل بیکٹریا، پودے اور یہاں تک کہ آسمانی بجلی بھی تیز بارش کے بعد زمین سے آنے والی خوشبو میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

اس خوشبو کو پیٹریکور petrichor کا نام دیا گیا ہے، یہ خوشبو اس قدر خوشگوار ہوتی ہے کہ بعض سائنسدانوں نے اس سے ملتی جلتی خوشبوئیں (پرفیومرز) بنانے کی کوشش کی ہے

اس بارے میں جان انیس سینٹر میں مالیکیولر مائیکروبائیولوجی کے سربراہ پروفیسر مارک بٹنر کا کہنا ہے ”مٹی میں جراثیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے بارش کے بعد جب آپ خوشو سونگھتے ہیں تو آپ دراصل اس مالیکیول کو سونگھ رہے ہوتے ہیں، جو ایک خاص قسم کے بیکٹریا سے تیار ہوتا ہے

اس مالیکیول کو ’جیوسمین‘ کہا جاتا ہے اور یہ اسٹریپٹومائسیز کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے، ان سے اینٹی بایوٹک ادویات بھی تیار کی جاتی ہیں

جب بارش کے قطرے زمین پر پڑتے ہیں تو جیوسمین ہوا میں منتشر ہوجاتا ہے اور جب آپ سونگھتے ہیں تو یہ مالیکیول آپ کے ناک تک پہنچ کر خوشبو کا احساس دلاتا ہے

اس خوشبو سے متاثر ہو کر بھارت کی ایک کمپنی نے سنہ 1960 کی دہائی ‘مٹی کا عطر’ نامی خوشبو تیار کی۔ آج کل جیوسمن کئی خوشبوؤں میں استعمال کیا جاتا ہے

ماہرِ عطریات مرینا بارسینیلا کہتی ہیں ”اس خوشبو میں کوئی قدیمی خصوصیت موجود ہے۔ جب آپ اسے اربوں گنا ہلکا کریں تب بھی سونگھ سکتے ہیں“

صرف مٹی نہیں، طویل خشک سالی کے ہونے والی بارش سے پودوں سے بھی خوشبو آنے لگتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پودوں میں بھی جیوسمن سے ملتا جلتا ایک مادہ ہوتا ہے، جسے تارپین کہا جاتا ہے۔ بارش سے یہ مادہ خارج ہو کر خوشبو پھیلاتا ہے

پروفیسر نیلسن کے مطابق تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ جیوسمین کا تعلق اس سے ملتا جلتا ایک مادہ ’ٹیرپینز‘ سے ہو سکتا ہے جو کہ بہت سے پودوں میں خوشبو کا ذریعہ ہے

رائل بوٹینک گارڈنز، کیو کے ریسرچ لیڈر پروفیسر فلپ اسٹیونسن کہتے ہیں کہ بارش سے یہ مادہ خارج ہو کر خوشبو پھیلاتا ہے

اکثر پودوں کے کیمیکلز، جن کی خوشبو خوشگوار ہوتی ہے، وہ پتوں پر پیدا ہوتے ہیں اور بارش ان مرکبات کو خارج کرکے نقصان پہنچا سکتی ہے

گرج چمک کے ساتھ بارش بھی خوشبو کے احساس میں اہم کردار ادا کرتی ہے، بجلی کے گرجنے سے ہوا صاف ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے فضا میں تیز خوشبو پیدا ہوتی ہے

مسیسیپی یونیورسٹی کی پروفیسر میریبتھ اسٹولزنبرگ بتاتی ہیں کہ بجلی گرجنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے فضا صاف ہوجاتی ہے اور ہوا کا معیار بہتر ہوجاتا ہے، دھول مٹی اور دھواں اور دیگر آلودگی صاف ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے فضا میں تیز خوشبو پیدا ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close