ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے 8 حلقوں کی ووٹرز لسٹیں اپ ڈیٹ کر دیں

ویب ڈیسک

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے  8 حلقوں کی ووٹرز لسٹوں کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے

الیکشن کمیشن کے ایک اعلامیے کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیےجن  8 حلقوں کی ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، ان حلقوں میں 16 لاکھ 27 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں 9 لاکھ 4 ہزار 885 مرد، جب کے 7 لاکھ 22 ہزار 542 خواتین ووٹرز  ہیں

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ لسٹوں کے مطابق تمام حلقوں کے ووٹرز 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ کے اندارج اور اس کی تفصیلات کے بارے میں تصدیق کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ پی ایس 52 عمر کوٹ میں پولنگ 18 جنوری کو ہوگی، پی ایس 43 سانگھڑ، پی ایس 88 ملیر اور پی بی 20 پشین میں پولنگ 16 فروری کو شیڈول ہے

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 45 کرم، این اے 75 سیالکوٹ ، پی پی 51 گوجرانوالہ، پی کے 63 نوشہرہ میں پولنگ 19 فروری کو ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close