ہم موبائل پر گیم کھیلتے رہے اور وہ اربوں ڈالر کما گئے

ویب ڈیسک

سال 2020ع میں پانچ گیمز ایسے ہیں جنہوں نے 12 ماہ میں مجموعی طور پر کئی ارب ڈالر سے زائد کی رقم کمائی

تفصیلات کے مطابق اس سال کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی ممالک میں لوگ گھروں تک محدود رہے اور انٹرنیٹ سے منسلک رہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال موبائل گیمز کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا

اس حوالے سے ایک تنظیم سینسر ٹاور نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے ہے کہ پانچ موبائل گیمز نے سب سے زیادہ منافع حاصل کیا ہے

اس فہرست کے مطابق اچھی یا بری شہرت والا پب جی گیم پہلے نمبر پر رہا، جس نے مجموعی طور پر 2.6 ارب ڈالر کمائے ۔ ایک اندازے کے مطابق 2019ع کے مقابلے میں پب جی کی آمدنی میں 64.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا

واضح رہے کہ پب جی ان 118 چینی گیمز میں سے ایک ہے جن پر بھارت پابندی عائد کرچکا ہے۔ پاکستان نے بھی اس گیم پر عارضی پابندی عائد کی تھی لیکن بعد ازاں پی ٹی اے نے اس پر سے پابندی ختم کردی تھی

کمائی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ٹینسنٹ کمپنی کی جانب سے تیار کی گئی "آنر آف کنگز گیم” رہی، جس نے 2020ع میں 42.8 فیصد اضافے کے ساتھ ڈھائی ارب ڈالر کی رقم کمائی ہے

تیسرے نمبر پر "پوکے مون گو” ہے، جس نے 1.2 ارب ڈالر کا منافع کمایا

کمائی کی اس دوڑ میں چوتھے نمبر پر مون ایکٹو کمپنی کی گیم "کوئن ماسٹر” ہے، جبکہ پانچویں نمبر پر "روبلوکس” گیم ہے اور چھٹے نمبر پر مونسٹر اسٹرائک شامل ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close