آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے تیز ترین 27 سنچریوں کے ریکارڈ میں ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کو مات دے دی ہے
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بیٹسمین مجموعی طور پر ہم وطن سر ڈان بریڈ مین کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، گذشتہ روز سڈنی ٹیسٹ میں اسمتھ نے اپنے کیریئر کی 136ویں اننگز کھیلتے ہوئے 27 ویں سنچری مکمل کی، ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر نے 141 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا
یاد رہے کہ اس فہرست میں آسٹریلوی لیجنڈ سر ڈان بریڈ مین اب بھی ناقابل شکست ہیں، انہوں نے صرف 70 اننگز میں ہی 27 سنچریاں مکمل کرلی تھیں.