میسی کو سائن کرنے میں ناکامی کے بعد سعودی کلب کی ایمباپے کو ریکارڈ پیشکش: رپورٹس

ویب ڈیسک

سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال نے فرانس کے مشہور فٹ بالر اور فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین کے نوجوان اسٹرائیکر کلیان ایمباپے کے لیے 30 کروڑ یورو (33 کروڑ 30 لاکھ ڈالر) کے ریکارڈ معاہدے کی پیش کش کر دی

اسکائی سپورٹس کے مطابق فرانسیسی کلب نے ایمباپے کی خدمات نیلامی کے لیے پیش کر دی ہیں۔ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب نے انہیں جاپان اور جنوبی کوریا کے پری سیزن دورے کے لیے اپنی ٹیم میں شامل نہیں کیا اور یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ صرف ان کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں جو کلب کے ساتھ بھرپور طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایمباپے کسی دوسرے کلب کو فروخت ہونے کو تیار ہیں

پی ایس جی کو صرف الہلال کی ریکارڈ ساز پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے بلکہ کئی دوسرے کلبوں نے بھی پیشکش کی ہے، جن میں ایمباپے کے بدلے نقد رقم اور کھلاڑی دینے کی پیشکش بھی شامل ہے، لیکن الہلال نے عالمی ریکارڈ بولی دے کر ایم پابے کو اپنا حصہ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے

ذرائع کے مطابق اب تک دلچسپی کا اظہار کرنے والے کلبوں میں مانچسٹر یونائیٹڈ، انٹرمیلان، بارسلونا، ٹوٹنہم ، سعودی کلب اور ریال میڈرڈ شامل ہے

ریال میڈرڈ کی جانب سے حکمت عملی میں تبدیلی نظر آتی ہے کیونکہ 13 مرتبہ یورپی چمپیئن نے گزشتہ برس بھی ایمباپے کے حصول کے لیے کوششیں کی تھیں تاہم اس کے بعد فٹ بالر نے نیمار اور لیونل میسی کے ہمراہ پی ایس جی میں رکنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ریال میڈرڈ پرکشش بولی کے ساتھ ایمباپے کا حصول ممکن بنائے گا کیونکہ انہیں اس کے عوض پی ایس جی کو کوئی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی

پی ایس جی کا ماننا ہے کہ کم از کم پانچ کلب ایمباپے کو سائن کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جن میں ٹوٹنہم کلب بھی شامل ہے

پی ایس جی کیلیئن ایمباپے کی خدمات فروخت کرنے کی کسی بھی پیشکش اور تمام تجاویز کو سنے گا اور اگر معاملہ فرانسیسی کلب پر چھوڑ دیا گیا تو وہ اسے صرف سب سے زیادہ بولی لگانے والے کلب کے حوالے کرے گا۔ تاہم دوسرے کلبوں کے لیے الہلال کی پیشکش کے قریب آنا بھی مشکل ہوگا

اسی سلسلے میں پی ایس جی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُن کے کھلاڑی کو الہلال کی جانب سے کلب میں کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے، جبکہ پی ایس جی نے الہلال کو اس بات کی بھی اجازت دی ہے کہ وہ مباپے سے براہ راست بات کر لیں

2018 میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم فرانس کے رُکن کیلین مباپے نے پی ایس جی سے 12 ماہ کی مزید ایکسٹینشن نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کلب اور وہ معاہدہ آگے بڑھانے پر دلچسپی نہیں رکھ رہے۔
اس کے باعث مباپے آزاد حیثیت سے اگلے سیزن کے اختتام کے بعد کلب سے جانا چاہتے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اسپین کے کلب ریئل میڈرڈ میں جائیں گے

پی ایس جی کے ساتھ ایمباپے کے معاہدے کا ایک سال باقی ہے۔ وہ نئے معاہدے پر دستخط کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ پی ایس جی کا ماننا ہے کہ ایمباپے اگلی موسم گرما میں ریئل میڈرڈ میں مفت شامل ہونے پر راضی ہو چکے ہیں تاہم ریئل اب ایمباپے کے لیے باضابطہ بولی لگائے گا تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ اسے ایمباپے سے دوبارہ ہاتھ نہ دھونے پڑیں

پی ایس جی ایمباپے کو کیوں جانے دینا چاہتا ہے؟ اس حوالے سے اسکائی اسپورٹس نیوز کے رپورٹر کاوے سلیکول کا کہنا ہے کہ ’کلیان ایمباپے کے اخراجات کون برداشت کرنے کے قابل ہو گا؟ بتایا جاتا ہے کہ وہ پی ایس جی میں ایک ہفتے میں تقریباً 20 لاکھ پاؤنڈ کما رہے ہیں۔ ان کے وفاداری بونس ناقابل یقین ہیں۔‘

دوسری جانب اطالوی صحافی فیبریزیو رومانو نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس جی اس بات پر رضامند ہے کہ کیلین مباپے ریئل میڈرڈ سے معاہدہ کر چکے ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں فیبریزیو رومانو کہتے ہیں کہ ’الہلال نے کیلین مباپے سے بات کرنے کے لیے باقاعدہ طورپر پیرس سینٹ جرمین کو بولی جمع کروا دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ بولی 30 کروڑ یورو کی ہے جو کہ ریکارڈ فیس ہے۔ کھلاڑی کی جانب سے بات نہیں کی گئی، تاہم پی ایس جی اس بات پر متفق ہے کہ ایمباپے رئیل میڈرڈ کے ساتھ کنٹریکٹ کی شقوں پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔‘

اگر الہلال کلب ایمباپے کو خریدنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ فٹبال کی تاریخ کی سب سے مہنگی بولی ہوگی۔ اس سے قبل پی ایس جی نے بارسلونا سے برازیلین فٹبالر نیمار کو 2017 میں 26 کروڑ یورو کے عوض خریدا تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں سعودی کلب الںصر نے پرتگال کے سپراسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو خریدا تھا۔ اس کے بعد ریئل میڈرڈ کے عظیم کھلاڑی کریم بنزما کو گذشتہ ماہ سعودی چیمپئن ٹیم الاتحاد نے خریدا ہے۔ اُن کے ساتھ ٹیم میں 2018 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم فرانس کے رُکن این گولو کانتے بھی شامل ہیں۔ تاہم شہرہ آفاق فٹبالر نے کھیلوں کی تاریخ کی سب سے بڑی پیشکش کے باوجود الہلال کی بجائے امریکہ میں انٹرمیامی جوائن کرنے کو ترجیح دی۔

واضح رہے کہ ریاض کا معروف کلب الہلال کی ملکیت سعودی عرب کی مضبوط کمپنی عربیہ پبلک انوسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے پاس ہے۔ سعودی کلب پہلے ہی چیلسی کے ڈیفنڈر کالیدو کولیبالی اور وولز سے روبین نیویز سے معاہدے پر دستخط کر چکا ہے

پی ایس جی اور ایمباپے کے درمیان اختلافات حالیہ دنوں میں اس وقت سامنے آئے تھے جب انہیں جاپان اور جنوبی کوریا کے دورے کے لیے ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔

اسی طرح ایک تجویز بھی دی گئی تھی کہ ایمباپے کو پی ایس جی کے ساتھ معاملات حل کرنے میں ناکامی کی صورت میں پورے سال منتخب نہ کیا جائے۔

ایمباپے اس وقت پی ایس جی کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹ بالر ہیں جنہوں نے 260 میچوں میں 212 گول کیے ہیں اور نیمار کے بعد کلب کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے اگست 2017 میں کم عمری میں موناکو سے لون پر پی ایس جی میں شمولیت کی تھی۔

بعد ازاں یہ منتقلی 18 کروڑ یورو کے مستقل معاہدے کی صورت میں تبدیل ہوگئی تھی۔

برازیل کے مشہور فٹ بالر نیمار نے 2017 میں پی ایس جی سے 22 کروڑ 20 لاکھ یورو کا مہنگا ترین معاہدہ کیا تھا اور ان کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

پی ایس جی میں دنیا کے تین بڑے فٹ بالر موجود تھے لیکن میسی نے گزشتہ سیزن کے اختتام کے ساتھ ہی کلب چھوڑ دیا اور انٹرمیامی کی ٹیم ایم ایل ایس میں شمولیت کر لی ہے۔

تینوں مشہور کھلاڑی گزشتہ سیزن میں چمپیئنز لیگ میں بائرن میونخ کے ہاتھوں سے شکست کے ساتھ باہر ہونے سے نہیں بچا سکے تھے لیکن وہ فرانس کے چمپیئن بن گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close