برطانیہ کی ایک کمپنی نے لچکدار میٹریل کے استعمال سے ایسا کپڑا بنایا ہے، جس سے تیار کیا گیا لباس عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہے
کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان کا تیار کردہ لباس نہ صرف عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا ہے بلکہ واٹر پروف، ہوا پروف، پائیدار اور بار بار دھونے کے قابل بھی ہے
انہوں نے بتایا کہ لباس کے اندر خاص لچکدار میٹریل شامل کیا گیا ہے اور جب کپڑے کو کھینچا جاتا ہے تو وہ پتلا ہونے کی بجائے موٹا ہو جاتا ہے
کمپنی کے مطابق بچے کو بار بار نیا سائز پہنا کر ہم زمین کے وسائل خرچ کر رہے ہیں، پیدائش کے دو سال تک سات مرتبہ بچوں کی جسامت بڑھتی ہے. یہ لباس 4 ماہ سے تین سال تک کے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔