ایم پی اے کو غیر اخلاقی میسج ارسال کرنے پر لیاری یونیورسٹی کے وی سی کو پیش ہونے کا حکم

نیوز ڈیسک

کراچی – شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کی جانب سے مبینہ طور پر پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی کو غیر اخلاقی میسیجز بھیجنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم میں تحریری شکایت کے بعد، انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

ذرائع کے مطابق شکایت لیاری کی ایم پی اے شازیہ کریم کی جانب سے بھیجی گئی ہے، شکایت کے ساتھ موبائل کے اسکرین شارٹس بھی بھیجے گئے ہیں، وی سی پر غیر اخلاقی میسج بھیجنے کا الزام ہے

شازیہ کریم کو بدھ کی شام چار بجے ایف آئی اے سائبرکرائم میں بیان پیش ہونے کا کہا گیا تھا، تاہم آمادگی کے باوجود وہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر نہیں آئیں

ذرائع کے مطابق حقائق اور دستیاب ثبوت کو سامنے رکھ کر معاملے کی انکوائری اور تحقیقات کا فیصلہ ہوگا

واضح رہے کہ کی گزشتہ دنوں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائیس چانسلر اختر بلوچ پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور ممبر سینڈیکیٹ شازیہ کریم سنگھار نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا

شازیہ کریم سنگھار کے بقول یونیورسٹی فنڈز میں مبینہ طور پر بدعنوانی کی نشاندہی کی تو وائیس چانسلر نے دھمکیاں دیں

انہوں نے الزام عائد عائد کیا کہ اختر بلوچ نے دھمکیوں کے ساتھ ساتھ جنسی طور پر ہراساں کیا

ان کے بقول وائیس چانسلر نے مجھے اپنے واٹس ایپ نمبر سے بیہودہ تصاویر اور اسٹیکرز بھی بھیجے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close