کیو آر کوڈ کیا ہے اور واٹس ایپ پر اسے کیسے استعمال کیا جائے؟

ویب ڈیسک

موبائل فون سے پہلی کال پچاس سال قبل کی گئی تھی، جو کہ موبائل فون ٹیکنالوجی بنانے والی دو کمپنیوں کے درمیان تھی۔ اُس کے بعد اس آلے کا اب ایسا ایسا استعمال ہو رہا ہے کہ جس کی کسی کو کبھی توقع بھی نہیں تھی

موجودہ دور میں سمارٹ فون ہر ایک کی ضرورت بن چکا ہے۔ مختلف اقسام کی ایپلیکیشنز کی ایجاد نے تو اس کے استعمالات کو اس حد تک متنوع کر دیا ہے کہ ہم نہ صرف دنیا بھر میں روابط قائم کر سکتے ہیں بلکہ دیگر سہولیات بھی حاصل کر سکتے ہیں

سمارٹ فون کی ایپلیکیشنز کے ضمن میں آپ نے عام مستعمل ’کیو آر کوڈ‘ کی اصطلاح تو سنی ہی ہوگی۔ اگر آپ کسی ہوٹل کا مینیو مانگتے ہیں تو کیو آر کوڈ پیش کیاجاتا ہے، جسے اسکین کر کے آپ بآسانی ہوٹل کا مینیو دیکھ سکتے ہیں

کیوآر کوڈ جاپانی ایجاد ہے جس کے معنی فوری ردعمل (کوِیک ریسپونس) ہے۔ کیو آر کوڈ اب بے حد عام ہو چکا ہے اور تقریباً ہر ادارے یا مارکیٹ میں استعمال کیا جا رہا ہے

’کیو آر کوڈ‘ سے قبل ’بارکوڈ‘ مستعمل تھا، تاہم اسے اب کیو آر کوڈ سے تبدیل کیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں بار کوڈ کی نسبت کافی وسعت ہے

کیو آر کوڈ میں اسٹوریج کی صلاحیت بھی بار کوڈ سے زیادہ ہے، جبکہ اس کے ذریعے تحریر اوردیگر یو آر ایل لنکس بھی اسکین کرنے کی سہولت موجود ہے، جو کہ بار کوڈ میں بہت حد تک محدود ہوتی تھی

جہاں تک سمارٹ فون پر کیو آر کوڈ ریڈ کرنے کی بات کا تعلق ہے تو سمارٹ فون پر ’کیو آر کوڈ ریڈر ایپ‘ انسٹال کرنا ہوتی ہے، جسے کسی بھی آئی فون یا اینڈرائڈ فون پر ایک منٹ سے بھی کم وقت میں انسٹال کیا جا سکتا ہے

جب بھی آپ اپنے سمارٹ فون سے کیو آر کوڈ ریڈر ایپ کے ذریعے کوڈ کو اسکین کرتے ہیں تو فوری طور پر اسکینر کوڈ کے مندرجات تک رسائی حاصل کر کے وہ تمام مندرجات آپ کے سامنے لے آتا ہے، جو کوڈ میں پوشیدہ ہوتی ہیں

اب آتے ہیں واٹس ایپ ویب کیو آر کوڈ کی طرف۔۔ فوری سماجی رابطے کے ایپلیکیشن واٹس اپ کا استعمال اب تو بہت عام ہو چکا ہے، جس کے ذریعے لمحوں میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک ہر طرح کا رابطہ ممکن ہو جاتا ہے

واٹس ایپ کی جانب سے یہ سہولت بھی اپنے صارفین کو فراہم کی گئی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو اپنے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ کو آپریٹ کر سکتے ہیں، تاہم اس سے یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ واٹس ایپ ویب استعمال کرتے ہوئے سمارٹ فون کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ سمارٹ فون کا انٹرنیٹ سے منسلک ہونا اور فون کا کمپیوٹر سے مسلسل رابطہ برقرار رہنا بھی ضروری ہے

واٹس ایپ ویب کو استعمال کرنے کے لیے سمارٹ فون پر واٹس ایپ کو آن کرنے کے بعد کیو آر کوڈ کے ذریعے اس کا رابطہ ویب سے جوڑا جائے گا، جس کے بعد ہی کمپیوٹر پر واٹس ایپ کی سہولت حاصل کی جا سکے گی

آئی فون سے واٹس ایپ ویب کا استعمال یہ ہے:

⋄ اپنے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ ویب کی براؤز کو اوپن کریں
⋄ اسکرین پر اوپن ہونے والے صفحے کے درمیان میں آپ کو چوکور خانے دار نقشہ نما دکھائی دے گا
⋄اپنے آئی فون پر واٹس ایپ ایپلیکیشن کو کھولیں، وہاں سے واٹس ایپ ویب کو کلک کریں اور کیو آر کوڈ ریڈر آن ہو جائے گا
⋄ آئی فون پر واٹس ایپ کے آئی کون کو کلک کریں، جس پر ایک مائیک کا نشان بنا ہوا ہوگا، جس کا بیک گراؤنڈ ہلکا سبز رنگ کا ہوگا
⋄ سیٹنگ کو کلک کریں
⋄ سیٹنگ میں واٹس ایپ ویب کو کلک کریں، جو اسکرین کے بالائی جانب ہوگا
⋄ اپنے آئی فون کے کیمرے کے لینز کو کیو آر کوڈ پر لے جائیں، جو فوری طور پر اسے ریڈ کر کے لنک کو آپریٹ کر دے گا

اینڈرائڈ فون میں واٹس ایپ ویب کا استعمال کرنے کے لیے آپ مندرجہ ذیل اقدامات کرنے ہونگے:

⋄ اپنے فون میں واٹس ایپ کو کھولیں، جہاں سے واٹس ایپ ویب کو کلک کریں
⋄ کمپیوٹر پر واٹس ایپ ویب کو کھولیں اور فون کے کیمرے کے ذریعے کیو آر کوڈ کو اسکین کریں، جس سے کمپیوٹر پر واٹس ایپ ویب کا رابطہ بحال ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close