کینیڈا کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزا کے اجراء کے بارے میں بڑا اعلان

ویب ڈیسک

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ مطابق پاکستانیوں کے لیے عارضی رہائشی ویزا (ٹی آر وی) کے لیے پروسیسنگ کا وقت ’مستقبل قریب‘ میں کم کر کے تیس دن کر دیا جائے گا

اس بات کا اعلان کینیڈا کے امیگریشن، مہاجرین اور شہریت کے وزیر شون فریزر نے جمعے کو کیا

عرب نیوز کے مطابق کینیڈا میں دو لاکھ پندرہ ہزار پاکستانی نژاد شہری آباد ہیں۔ 2019ع میں کینیڈا میں مستقل رہائشیوں کا پانچواں بڑا حصہ پاکستان سے تھا

شون فریزر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ”فی الحال پاکستانیوں کی جانب سے ایک مکمل ٹی وی آر درخواست پر ساٹھ دنوں میں کارروائی کی جائے گی، جب کہ ہم مستقبل قریب میں اسے تیس دن تک کم کرنے توقع کر رہے ہیں“

پاکستانیوں کی شکایات کے مطابق اس سے پہلے ویزا پروسیسنگ میں آٹھ سو دن سے زیادہ کا عرصہ درکار ہوتا تھا

شون فریزر نے مزید کہا ”ویب سائٹ یہ وقت آٹھ سو دو دن دکھاتی ہے، کیوں کہ ہم اس وقت سے پرانی درخواستوں پر کارروائی کر رہے ہیں، جب کرونا وبا کی وجہ سے سرحدیں بند تھیں۔ ہم نے پاکستانیوں کے ٹی آر ویز کے بیک لاگ کو نمایاں طور پر پچپن ہزار سے کم کر کے پندرہ ہزار تک کم کر دیا ہے“

کینیڈا کے امیگریشن، مہاجرین اور شہریت کے وزیر کے مطابق ”ہم اسلام آباد میں ایک نئے پروسیسنگ سینٹر میں بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ انڈو پی اے سی خطے میں پروسیسنگ اور انٹرویو کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے“

کینیڈا اور پاکستان کے درمیان 1947ع میں سفارتی تعلقات قائم ہو گئے تھے۔ پاکستان میں کینیڈا کا سفارتی مشن اسلام آباد میں ایک ہائی کمیشن، کراچی میں ایک قونصل خانے اور تجارتی دفتر اور لاہور میں ایک قونصل خانے پر مشتمل ہے

کینیڈا میں پاکستانی مشن اوٹاوا میں ایک ہائی کمیشن اور مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قونصلیٹ جنرل پر مشتمل ہے

2020ع میں کینیڈا پاکستان کا چھتیسواں سب سے بڑا برآمدی ملک تھا جب کہ ان ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 1.11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس میں کینیڈین برآمدات کا حصہ 669 ملین ڈالر تھا جب کہ پاکستان سے 438 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں

کینیڈا کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں تعلیم، معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی، ماحول دوست ٹیکنالوجی، توانائی، تیل اور گیس، زرعی خوراک اور لکڑی کے شعبوں میں مواقع موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close