کوئی وجہ نہیں کہ انڈیا پاکستان سے سندھ واپس نہ لے سکے: یوگی ادیتیاناتھ کا سندھی کونسل آف انڈیا سے خطاب

ویب ڈیسک

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلٰی یوگی ادیتیاناتھ نے کہا ہے کہ اگر شری رام کی جنم بھومی پانچ سو برس بعد واپس لی جا سکتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ انڈیا ’سندھو‘ (پاکستان کا صوبہ سندھ) کو واپس نہ لے سکے

ایک انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش حکومت کی جانب سے جاری ہونے بیان کے مطابق یوگی ادیتیاناتھ نے اتوار کو دو روزہ قومی سندھی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”ایودھیا میں پانچ سو برس بعد شری رام کا ایک بڑا مندر بن رہا ہے۔ جنوری میں وزیراعظم رام للا کو دوبارہ اپنے مندر میں بٹھائیں گے“

انہوں نے کہا ”اگر رام کی جنم بھومی پانچ سو برس بعد واپس لی جا سکتی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم سندھو کو واپس نہ لے سکیں“

بیان کے مطابق اتر پردیش کے وزیراعلٰی کے اس خطاب کے بعد آڈیٹوریم تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا

یوگی ادیتیاناتھ نے کہا کہ سندھی برادری کو اپنی موجودہ نسل کو اپنی تاریخ کے بارے میں بتانے کی ضرورت ہے، اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ تقسیم کے بعد اس کمیونٹی کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی ضد تقسیم کا باعث بنی۔

اتر پردیش کے وزیراعلٰی یوگی ادیتیاناتھ نے ’سندھی کونسل آف انڈیا‘ کی جانب سے منعقدہ کنونشن سے خطاب میں مزید کہا ”جب ملک کی تقسیم ہوئی تو لاکھوں افراد کا قتل عام ہوا۔ انڈیا کا ایک بڑا حصہ پاکستان کے نام سے وجود میں آ گیا۔ سندھی کمیونٹی نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا کیونکہ ان کو اپنا سرزمین چھوڑنی پڑی۔ آج بھی ہمیں تقسیم ہند کے سانحے کا خمیازہ دہشت گردی کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close