ناروے میں کورونا ویکسین لگوانے والے 23 افراد ہلاک

نیوز ڈیسک

ناروے میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے  چند دنوں بعد ہی 23 افراد ہلاک ہوگئے

اس حوالے سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 13 افراد کی موت کورونا وائرس کی ویکسین کے ضمنی اثرات کی وجہ سے ہوئی۔ ان تمام افراد کی عمر 80 برس کے لگ بھگ تھی اور یہ سب نرسنگ ہومز میں رہتے تھے

خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے نارویجن میڈیسن ایجنسی کے چیف فزیشن سیگار ہورٹیمو نے بتایا کہ ویکسین لگنے کے بعد بخار اور متلی ہونا عام ہے اور پیچیدہ صحت کے مسائل رکھنے والوں کے لیے ویکسین کے ضمنی اثرات مہلک بھی ثابت ہوسکتے ہیں

ناروے میں اب تک 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ حکام کے مطابق 23 افراد کی موت کی بنیاد پر ویکسین کو غیر محفوظ قرار نہیں دیا جاسکتا تاہم ڈاکٹروں کو ویکسین لگانے سے پہلے مزید باریک بینی سے صحت کا جائزہ لینا ہوگا۔ خراب یا کمزور صحت یا عمر رسیدہ افراد کے حوالے سے اضافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے

دوا ساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے بعد مرنے والے 23 افراد میں  21 خواتین اور 8 مرد شامل ہیں

اس بارے میں فائزر کمپنی کے مقامی نمائندے کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد اموات کا علم ہے اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر متعلقہ معلومات بھی جمع کر رہے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close