حب پمپنگ اسٹیشن، پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن پھٹ گئی

نیوز ڈیسک

کراچی : حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب شہر کو پانی فراہم کر نے والی مرکزی لائن پھٹ گئی جس سے ہز اروں گیلن پانی ضائع ہوگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ حب پمپنگ اسٹیشن کے قریب مین رائزنگ 66 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی جس سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا لائن پھٹنے کے بعد متاثرہ مقام سے کئی فٹ پانی کے فوارے نکلتے رہے، گرمی کے موسم میں بچے پانی میں نہاتے رہے

مرکزی لائن سے پانی ضائع ہوتا رہا تاہم واٹر بورڈ حکام کے مطابق فوری طور پر پانی کی فراہمی روک دی گئی تاکہ پانی کا ضیاع نہ ہو

واٹر بورڈ حکام نے تصدیق کی کہ 66 انچ کی مرکزی لائن پھٹ گئی جس کے بعد مین رائزنگ لائن سے پانی کی فراہمی بند کر دی پانی روکنے بعدجب لائن میں پانی صاف ہو جائے گا اس کے بعد مرمت کا کام شروع کیاجائے گا

واٹر بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ لائن جس مقام سے پھٹی ہے اس جگہ پر ویلڈنگ کرکے لائن کو درست کیا جائے گا جب تک مرمتی کام نہیں ہو جاتا، اس وقت تک پانی کی فر اہمی شروع نہیں کی جائے گی

ذرائع کا کہناہے کہ لائن پھٹنے سے حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، حب ڈیم سے شہر کو 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 8 سے 9 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، مرکزی لائن پھٹنے سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی آنے والے 24 سے 48 گھنٹے تک فراہمی متاثر رہے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close