اینڈرائڈ موبائلز میں میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر دیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک

گوگل کی جانب سے اسمارٹ موبائلز فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ میں موبائل میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے

اس وقت دنیا بھر کے زیادہ تر اسمارٹ موبائل ایپل اور گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں، تاہم امریکی پابندیوں کے بعد ہواوے نے اپنا آپریٹنگ سسٹم وضع کیا ہے، جبکہ بعض چینی موبائل بھی ہواوے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں

سام سنگ سمیت دیگر معروف موبائل کمپنیاں گوگل کے اینڈرائڈ پر انحصار کرتی ہیں اور ان موبائلز کے صارفین عام طور پر اینڈرائڈ کی سپورٹڈ میسیجنگ ایپلیکیشنز استعمال کرتے ہیں

اس ضمن میں اب خبر سامنے آئی ہے کہ گوگل کے ماہرین اینڈرائڈ میسیجنگ ایپلیکیشنز میں ایڈٹ کا فیچر پیش کرنے پر کام کر رہے ہیں

اینڈرائڈ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کے ماہرین میسیجز کو ایڈٹ کرنے کے فیچر پر کام کر رہے ہیں اور ابھی مذکورہ کام ابتدائی مراحل میں ہے

گوگل نے فوری طور پر میسیجز ایپلیکیشنز میں ایڈٹ کے فیچر کو پیش کرنے یا نہ کرنے کی خبروں پر کوئی رد عمل نہیں دیا لیکن ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق انہوں نے اینڈرائڈ کی سپورٹڈ میسیجنگ ایپلیکیشنز کے بیک اینڈ پر میسیجز ایڈٹ کرنے کی نشانیاں دیکھی ہیں

گوگل کی جانب سے اینڈرائڈ سپورٹڈ میسیجنگ ایپلیکیشنز پر ایڈیٹنگ کے فیچر کو پیش کیے جانے کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واٹس ایپ نے بھی کچھ عرصہ قبل میسیج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کیا تھا

واٹس ایپ سے قبل ایپل نے بھی اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس پر موبائل میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف کرا رکھا ہے

اینڈرائیلڈ کی جانب سے ایڈیٹنگ کا فیچر پیش کیے جانے کے بعد بڑے پیمانے پر موبائل صارفین موبائل پیغامات کو بھی ایڈٹ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close