کیا آپ جانتے ہیں کہ فی لٹر پیٹرول پر حکومت عوام سے کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے؟

نیوز ڈیسک

ماضی میں پیٹرول پر حکومت کی جانب سے بھاری ٹیکس وصولی کے معاملے کو شدومد سے بیان کرنے والے اسد عمر کی اپنی جماعت پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے

ایک رپورٹ کے مطابق عوام سے فی لیٹر پٹرول پر 47 روپے 59 پیسے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز سمیت مختلف مارجن وصول کیے جارہے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی اصل قیمت 64 روپے 31 پیسے ہے، لیکن عوام کو 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر پر فروخت کیا جارہا ہے

ماہرین کے مطابق اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 47 روپے 59 پیسے مختلف ٹیکسز کی مد میں رقم وصول کی جا رہی ہے. جن میں 21 روپے 04 پیسے پیٹرولیم لیوی، سیلز ٹیکس 16 روپے 26 پیسے، 3 روپے 70 پیسے ڈیلرز مارجن، 2 روپے 81 پیسے ڈسٹری بیوٹرز مارجن اور 3 روپے 78 پیسے آئی ایف ای ایم شامل ہے

اسی طرح ڈیزل کی اصل قیمت 70 روپے 13 پیسے ہے، لیکن عوام کے لئے یہ قیمت اب بھی 116 روپے 08 پیسے فی لیٹر ہے

جب کہ فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 22 روپے 11 پیسے لیوی اور سیلز ٹیکس 16 روپے 87 پیسے عائد ہے جبکہ 3 روپے 12 پیسے ڈیلر مارجن بھی لاگو ہے

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایک روپے 04 پیسے آئی ایف ای ایم بھی عائد ہے اور 2 روپے 81 پیسے ڈسٹری بیوٹرمارجن بھی وصول کیا جارہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close