نسلہ ٹاور کے تمام مکینوں نے فلیٹس خالی کر دیے

نیوز ڈیسک

کراچی : نسلہ ٹاور کے تمام چوالیس مکینوں نے فلیٹس خالی کر دیئے ہیں، جن میں مالکان اور کرائے دار شامل ہیں

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کاحکم دے رکھا ہے، اور پندرہ منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور خالی کرنے کی مہلت آج ختم ہوجائے گی، امکان ہے کہ آج کسی بھی وقت عمارت کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا

25 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ شاہراہِ فیصل اور شاہراہِ قائدین کے بیچ بنی پندرہ منزلہ نسلہ ٹاور کی عمارت کو ایک ہفتے کے اندر منہدم کریں۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر کو تمام مالکان کو اُن کی رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا ہے

ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور کے تمام چوالیس مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے ہیں، اور چند فلیٹس میں رہ جانے والے سامان کی منتقلی جاری ہے، تاہم تاحال رہائشیوں کو فلیٹس کی رقم واپس نہیں کی جاسکی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close