بن قاسم ٹاؤن ملیر؛ ملزم سے 21 ارب مالیت کی 562 ایکڑاراضی پلی بارگین سے برآمد

نیوز ڈیسک

جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے ملزم احسان الہیٰ سے 21 ارب مالیت کی 562 ایکڑ اراضی پلی بارگین سے برآمد کی ہے

تفصیلات کے مطابق 2012ع میں سرکاری حکام پر مشتمل کمیٹی نے غُلام حسین ہلاری اور یوسف ایدھی کو 562 ایکڑ زمین ٹرانسفر کی، 29 ایکٹرپرایئویٹ زمین سے ملیر بن قاسم میں 562 ایکڑ سرکاری زمین کا تبادلہ کیا گیا، غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کی گئی زمین میں 262 ایکڑ اراضی پاکستان اسٹیل مل کی ملکیت تھی

نیب حکام کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اسٹیل مل سے زمین یونیورسٹی اور آئل ٹینکرز کا یارڈ بنانے کے نام پر لی تھی، لیکن نہ اُس زمین پر کبھی یونیورسٹی بنی اور نہ ہی آئل ٹینکرز کا یارڈ بنایا گیا

نیب حکام کے مطابق غُلام حسین ہلاری اوریوسف ایدھی نے زمین فرنٹ مین آفتاب پٹھان کے ذریعے ملزم احسان الٰہی تک پہنچائی، احسان الٰہی نے اسی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا منصوبہ بنایا۔  ملزم احسان الٰہی نے ڈی جی بلڈنگ کنٹرول منظور قادر کو 35 ملین رشوت دے کر سوسائٹی کی منظوری لی، جبکہ رشوت اور کِک بیکس کے طور پرلی گئی رقم جعلی اکاؤنٹس میں جمع کروائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close