شکار سے روکنے اور لائیو وڈیو چلانے پر نوجوان قتل

نیوز ڈیسک

ٹھٹہ: جنگشاہی کے کوہستانی علاقے میں کارو جبل کے پاس نوجوان ناظم جوکھیو کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا

معلوم ہوا ہے کہ نوجوان ناظم جوکھیو نے گذشتہ روز کوہستان میں شکار کی غرض سے آنے والے عربوں اور ان کے کارندوں کو روک کر اپنے موبائل فون پر ان کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر چلائی تھی

سوشل میڈیا پر وڈیو چلانے پر انہیں خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور وڈیو نہ ہٹانے پر انہیں رات گئے عربوں شکاریوں کے مقامی بااثر کارندوں نے قتل کر دیا

احتجاج کرنے والے ورثا کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کو رات گئے زبردستی اغوا کر کے جنگشاہی کے قریب کارو جبل کے با اثر سياسی شخصيت کی اوطاق پر لے جایا گیا، جہاں ان پر تشدد کر کے گولياں مار کر قتل کر دیا گیا

قتل ہونے والے نوجوان افضل جوکھیو کی والدہ نے روتے ہوئے بتایا کہ افضل کی چار کمسن بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جس کی عمر ایک سال ہے

گزشتہ روز دھمکیاں ملنے پر افضل جوکھیو نے ایک اور وڈیو بھی اپنے فیسبک آئی ڈی پر لائیو رکارڈ کی تھی

اپنی وڈیو میں انہوں نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے عرب شکاریوں اور ان کے کارندوں کو شکار سے روکتے ہوئے ان کی وڈیو رکارڈ کی تھی

انہوں نے بتایا تھا کہ وقوعے پر میں نے پولیس کو 15 پر کال بھی کی لیکن پولیس وہاں نہیں پہنچی، جبکہ اس کے بعد میں تھانے پر شکایت درج کرانے بھی گیا

افضل جوکھیو نے اپنی آخری وڈیو میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر واقعے کی وڈیو چلانے پر انہیں عرب شکاریوں کے مقامی بااثر کارندوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں

اپنی وڈیو میں وہ کہہ رہے تھے کہ وڈیو کے ذریعے یہ بیان میں اس لیے رکارڈ کر رہا ہوں، تاکہ اگر مجھے کچھ ہو جائے تو اسے بطور ثبوت رکارڈ پر رکھا جائے.

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close