وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بتایا ہے کہ پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ کے لئے ٹیکنالوجی تیار کر لی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے لئے تیار کی گئی ٹیکنالوجی جلد ہی الیکشن کمیشن کو منتقل کی جائے گی
ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کامسیٹس کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، جس سے انتخابات کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی
فواد چودھری نے کہا کہ حکومت نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ استعمال کرنے کے سلسلے میں انتخابی اصلاحات کا ایک بل بھی پیش کیا ہے۔