بس بہت ہو چکا، جہانگیر ترین گروپ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر مشتمل جہانگیر ترین گروپ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف آپشن استعمال کرنے پر غور شروع کر دیا

ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کا جہانگیر ترین ہم خیال گروپ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے حکومتی عہدوں سے اجتماعی استعفوں سمیت دیگر تجاویز پر غور کر رہا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جہانگیر ترین کی لودھراں سے لاہور واپسی پر گروپ کا اہم ترین مشاورت اجلاس منعقد ہوگا جس میں مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق ترین گروپ میں دو صوبائی وزیر، وزیر اعلیٰ کے دو معاونین خصوصی، دو مشیر، دو پارلیمانی سیکریٹری، ایک چیئرمین اتھارٹی سمیت مجموعی طور پر 30 ارکان شامل ہیں جن میں 9 ایم این اے اور 21 ایم پی اے ہیں

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے چند ارکان سے حکومتی شخصیات کے خفیہ رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے اور ترین گروپ کے چند ارکان کی جانب سے گروپ سے علیحدگی کا امکان ہے

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دو دھڑوں میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ہیں، گزشتہ روز  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چوہدری نے ملاقات کی، ملاقات میں ہی عون چوہدری نے تحریری استعفی وزیر اعلیٰ کو پیش کر دیا

مستعفی ہونے والے عون چوہدری نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے  وزیراعلیٰ آفس بلاکر ترین گروپ سے علیحدہ ہونے کا کہا گیا، لیکن میں نے انکار کردیا، میرے ترین گروپ سے علیحدگی سے انکار پر مجھے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کہا گیا، جس پر میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close