حکومت کا کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

حکومت نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ جاری کر دیا ہے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کیا ہے اور  پاور ڈویژن نے 11 ماہ  کے لئے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لئے 6 ماہ کے ٹیرف میں اضافہ اور 5 ماہ کے لئے کمی کی گئی ہے. کے الیکٹرک 6 ماہ میں صارفین سے 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرے گی، اور 5  ماہ میں 6 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے. ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ جولائی 2019ع سے مئی 2020ع تک کے لئے کی گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں رد و بدل کا اطلاق مارچ 2021ع سے مئی 2021ع تک ہو گا، جب کہ بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close