رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، پیلے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

ویب ڈیسک

اٹالین فٹبال لیگ میں یوونٹس نے کیگلیاری کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا، اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار ہیٹ ٹرک بنائی، جبکہ برازیلی لیجنڈ پیلے نے ان کا ریکارڈ توڑنے پر رونالڈو کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

اٹالین سیریز اے میں یوونٹس کیگلیاری کو میچ کے ابتدا میں ہی میں دباؤ میں لے لیا

میچ میں یووینٹس کے کرسٹیانو رونالڈو نے 22 منٹ تک تین گول داغ دیے

دوسرے ہاف میں کیگلیاری نے خسارہ کم کیا لیکن میچ 1-3 سے یوونٹس کے نام رہا

اس میچ کے بعد رونالڈو کے آفیشل میچز میں گولز کی تعداد 770 ہوگئی، جہاں انھوں نے لیجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے کا 767 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا

پیلے نے سوشل میڈیا میں رونالڈو کے لیے پیغام میں لکھا کہ ’زندگی سولو فلائٹ ہے، اور آپ کتنا خوبصورت سفر کر رہے ہیں، وہ قابل تعریف ہے۔‘

پیلے نے یہ بھی لکھا کہ ’مجھے آپ کو کھیلتے دیکھنا پسند ہے، آفیشلز میچز میں میرے گولز کا ریکارڈ توڑنے پر آپ کو مبارکباد۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close