پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

نیوز ڈیسک

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم کپتان نے مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے  جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 نے جیسے ہی اڑان بھری، ایک پرندہ طیارے کے دائیں انجن سے ٹکرا گیا۔ کپتان نے حادثے کے فوری بعد طیارے کو دوبارہ ایئرپورٹ پر اتار لیا

پی آئی اے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کا شکار پرواز پر 162 مسافر سوار تھے

واضح رہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کی روک تھام کا موثر نظام کا نہ ہونا ایسے واقعات کا سبب بنتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close