تعلیمی ادارے بند کرنے سمیت این سی او سی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

نیوز ڈیسک

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی کے کل ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن میں اضافے کے فیصلے سمیت امتحانات کے لیے کھولے گئے اسکولوں کو بھی بند کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا

اجلاس میں وفاق اور صوبوں میں کورونا کے پھیلاؤ کے علاقوں کو ریڈ زون میں رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی اور متعلقہ علاقوں میں انتہائی سخت اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کا امکان ہے

علاوہ ازیں اسلام آباد میں دفعہ 188 لگانے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی جس کے تحت کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کیا جا سکے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close