سمندر کی گہرائی میں زمینی حدود کی نقشہ سازی کے دوران غرقاب شدہ براعظم ’زی لینیڈیا‘ کی مزید حدود کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ جنوبی بحرالکاہل میں نیو کیلیڈونیا کورال ریف (مرجانی چٹانوں) اور ایک بہت بڑے ارضی ٹکڑے پر مشتمل ہے
خیال ہے کہ یہ سات کروڑ نوے لاکھ برس سے لے کر اٹھ کروڑ تیس لاکھ برس قبل تمام برِاعظموں کے مجموعے گونڈوانا سے الگ ہوگیا تھا۔ اس کا مجموعی رقبہ 50 لاکھ مربع کلومیٹر ہے اور خرد براعظم مڈؑغاسکر سے چھ گنا بڑا ہے۔ اسے 2017ع میں براعظم کا درجہ دیا گیا تھا اور اس کے بعد سے ماہرین اس کی حدود کو سمجھ رہے ہیں جس کی 94 فیصد مقدار پانی کے نیچے ہے
آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ کے سائنسدانوں نے مسلسل 28 روز تک زیرِ آب گاڑی میں اس کا نقشہ بنایا ہے، جو لگ بھگ 37000 مربع کلومیٹر ہے
تاہم مقناطیسی اور بصری تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس کے خدوخال بہت پیچیدہ ہیں اور شاید یہاں مزید خرد براعظم بھی دفن بھی ہوسکتے ہیں۔ یہ سب گونڈوانا سے ہی ٹوٹ کر الگ ہوئے ہیں
واضح رہے کہ گونڈوانا جنوبی امریکہ، افریقہ، انٹارکٹیکا، آسٹریلیا، زیلینڈیا، عرب اور برصغیر پر مشتمل تھا۔ تاہم یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جو 2030ع تک جاری رہے گا اور اس کی تحقیق عوامی سطح پر بیان کی جائیں گی.