سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں وینزویلا کے صدر نکولس مارودو کے آفیشل صفحے سمیت ایک ارب تین کروڑ سے زائد اکاؤنٹس اور پیجز بند یا منجمد کر دیئے ہیں
فیس بک انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس اور اس کی ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اُٹھائے ہیں، جن کے تحت گزشتہ تین ماہ میں ایک ارب تین کروڑ اکاؤنٹس بند یا منجمد کر دیئے گئے ہیں
فیسبک انتظامیہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز وینزویلا کے صدر نکولس مادور کے آفیشل پیج کو منجمد کر دیا گیا، جس سے کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات شیئر کی گئی تھیں۔ پیج پر کورونا کے علاج کے لیے ایک دیسی اور جادوئی طریقہ بتایا گیا تھا۔ یہ ایک ہومیو پیتھک دوا سے متعلق وڈیو تھی جسے فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا
فیس بک نے اپنے بیان میں اقرار کیا کہ کورونا سے متعلق گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اکاؤنٹس بند اور مواد ہٹانے کا سلسلہ گزشتہ برس کے وسط سے جاری ہے۔ تین ماہ میں ایک ارب تین کروڑ اکاؤنٹس بند کرنے کے علاوہ ماہرین صحت کی نشاندہی پر کورونا ویکیسن کے خلاف غلط معلومات پر مبنی ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد پوسٹوں کو بھی ہٹایا گیا.