سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس کل پریس کانفرنس کرے گی

ویب ڈیسک

سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس موجودہ صورتحال اور سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس کے کردار کے حوالے سے کل  پریس کانفرنس کرے گی

سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پریس کانفرنس کل تین بجے کراچی پریس کلب میں کی جائے گی

ترجمان کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس سندھ کے سیاسی کارکنوں پر  جھوٹے مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کے حوالے سے کی جائے گی

سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس ترجمان نے کہا کہ ‏بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ بھوکلاہٹ کا شکار ہو کر اپنی ویب سائیٹ میں "وانٹیڈ” کے ٹیگ کے ساتھ لوگوں کی تصاویر شیئر کر رہا ہے جن میں بیشتر کاٹھوڑ کے مقامی نوجوانوں کی تصویریں ہیں ان کی تصاویر ان کے فیس بک آئیڈیز سے لیئ گئی ہیں یہ مقامی لوگوں کی آواز کو دبانے کی سازش ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے

ترجمان نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی قبضہ گیریت کے خلاف مقامی لوگ پچھلے سات سالوں سے پر امن جہدوجہد کرتے آ رہے ہیں بحریہ ٹاؤن کی یہ سازش مقامی نوجوانوں کی ہمت کو شکست نہیں دے سکتی

انہوں نے کہا کہ ‏سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس کی آٹھ سالہ جہدوجہد میں مقامی لوگوں نے ہر قسم کے تشدد کا سامنا کیا مگر کبھی جواب میں تشدد کا رستہ اختیار نہیں کیا ـ اس بات کی گواہی وہ سارے صحافی دوست دے سکتے ہیں جو ہماری جہدوجہد کو پچھلے کئی سالوں سے کور کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ‎‏بحریہ ٹاؤن وانٹیڈ کے نام سے تصویریں دے کر یہاں کے مقامی لوگوں کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے اور قبضہ گیریت کے سامنے مقامی لوگوں کی مزاحمت کو ختم کرنا چاہتی ہے ـ یہ اس کی بھول ہے ہم پرامن جہدوجہد سے کبھی دست بردار نہیں ہوں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close