فرانسیسی فٹبالر کا نسل پرستی کی وجہ سے سوشل میڈیا کا بائیکاٹ

ویب ڈیسک

سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری نے نسل پرستی کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے

تھیری ہنری نے اعلان کیا ہے کہ وہ نسل پرستی اور دھمکی آمیز پیغامات کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے دستبردار ہو رہے ہیں

ہنری نے اپنے 23 لاکھ فالووز والے اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں کہا یہ مسئلہ بہت زیادہ خطرناک ہے، جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے

تاہم سابق فرانسیسی اسٹار فٹبالر نے وضاحت کی کہ وہ اس وقت تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر واپس نہیں آئیں گے جب تک کہ ان کی ویب سائٹس کی انتظامیہ قوانین میں سنجیدگی کے ساتھ ترامیم نہ کر لیں

تھیری ہنری نے تمام فریقوں سے سنجیدہ اقدام اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اکاؤنٹ بنانا اور اسے دوسروں کو دھونس اور ہراساں کرنے کے لئے استعمال کرنا بہت آسان ہے جبکہ اس اکاؤنٹ کی شناخت بھی گمنام ہو

ان کا کہنا تھا کہ نسل پرستی پر مبنی تبصرے لوگوں کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتے ہیں، اس کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close